Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :تمام سرموں میں بہتر سُرمہ اِثمد ہے کہ یہ نگاہ کو روشن کرتا اور پلکیں اُگاتا ہے۔([1])
اے عاشقانِ رسول ! پتھر کا سُرمہ استعمال کرنے میں حرج نہیں ہےاور سیاہ سُرمہ یا کَاجَل بقصدِ زینت(یعنی خوبصورتی کی نیت سے)مَرد کو لگا نا مکروہ ہےاور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں، سُرمہ رات کو سوتے وقت استعمال کرنا سنّت ہے * سُرمہ استعمال کرنے کے 3منقول طریقوں کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے: (1):کبھی دونوں آنکھوں میں 3، 3سلائیاں (2):کبھی سیدھی آنکھ میں 3سلائیاں اور اُلٹی آنکھ میں 2، (3):تو کبھی دونوں آنکھوں میں 2،2اور پھر آخر میں ایک سلائی کو سرمے والی کر کے اُسی کو باری باری دونوں آنکھوں میں لگائیےاس طرح کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!تینوں طریقوں پر عمل ہوتا رہے گا۔
اے عاشقانِ رسول !تکریم کے جتنے بھی کام ہوتے ہمارے پیارے آقا صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سب سیدھی جانب سے شروع کیا کرتے، لہٰذا پہلے سیدھی، پِھر اُلٹی آنکھ میں سُرمہ لگائیے۔([2])
عجب نہیں کہ لکھا لوح کا نظر آئے! جو نقشِ پا کا لگاؤں غبار آنکھوں میں([3])
مختلف سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ کا91صفحات کا رسالہ 550 سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سُنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں