Book Name:Dhal Jaaye Gi Yeh Jawani
قیام نظر آئیں گے *کھیل کود کی ٹیمیں بنتی نظر آئیں گی جن پر سالانہ لاکھوں بلکہ کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں لیکن کیا دین کے لیے بھی کوئی ایسا انتظام کیا گیا ہے؟ ہرگز نہیں۔
اگر کچھ اِدارے بنے ہوئے ہیں تو اُن کا حال انتہائی بُرا ہے۔ ہم خود اپنے بارے میں غور کریں کہ ہمیں اپنی اور اپنے اہل و عیال کی اصلاح کی کتنی فکر ہے؟ حالانکہ قرآنِ پاک میں اس کا واضح طور پر حکم اِرشاد فرمایا گیا ہے چنانچہ پارہ 28 سورۂ تحریم کی آیت نمبر 6 میں اِرشادِ باری تعالیٰ ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں۔
دُنیاوی تعلیم کے ساتھ دِینی تعلیم بھی دِلائیں
آج کل کسے اپنے اہل و عیال کی اِصلاح کی فکر ہے؟ بچہ ذرا ہوش سنبھالتا ہے تو ماں باپ اُسے صرف دُنیوی تعلیم دلواتے ہیں۔بےشک اپنے بچوں کو دُنیاوی تعلیم دِلوائیں لیکن اِس کے ساتھ ساتھ دِینی تعلیم دِلوانے کا بھی اِہتمام کریں،قرآن و حدیث پڑھائیں، اچھے ماحول میں بھیجیں، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سُنّتوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلائیں۔دیکھیے! * جب آپ خود سُنّتوں پر عمل نہیں کریں گے تو اپنے بچوں کو کس طرح ترغیب دلائیں گے؟ *جب آپ خود چہرے پر داڑھی جیسی پیاری پیاری سُنّت نہیں سجائیں گے تو اپنے بچوں کو داڑھی رکھنے کی ترغیب کیسے دلائیں گے؟ *جب آپ خود عمامہ شریف نہیں سجائیں گے تو اپنے بچوں کو کس طرح عمامہ شریف سجانے کی تلقین کریں گے؟