ابو طاہر احمد رضا نوری

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأ        ثرات

(1)ابو طاہر احمد رضا نوری (مہتمم مرکزی دار العلوم غوثیہ ، حویلی لکھا ، اوکاڑہ) : اَلْحَمْدُلِلّٰہِ! “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ خوفِ خدا ، عشقِ مصطفےٰ   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ، محبتِ اہلِ بیت ، صحابہ و اولیاء کا منہ بولتا ثبوت اور روزمَرّہ کے مسائل کا حل ہے۔ قارئین کرام! اس مجلّہ کو بنظِر طائرانہ نہ پڑھیں بلکہ عشقِ رسول   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   اور خوشبوئے مدینہ کو دل میں بسا کر پڑھیں اوراستفادہ کریں تاکہ دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی حاصل ہو۔

(2)مولانا محمد مشتاق احمد (حبیب آباد ، قصور) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی جس سے دل و روح باغ باغ ہوئے۔ موجودہ مسائل پر مفتیانِ کرام کی راہنمائی ، صحابۂ کرام   علیہمُ الرِّضوان   کا ذکرِ خیر اور خواتین کی شرعی و اخلاقی تربیت بہت عمدہ ہے۔ اس کے مضامین کی وجہ سے پسند کرتا ہوں کہ ہر مہینے اس کو اپنے مطالعے میں رکھوں۔

متفرق تأ         ثرات

(3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں عنوانات کا انتخاب ، الفاظ کا چناؤ بہترین انداز میں کیاجاتا ہے۔ اردو کے الفاظ جو مشکل ہیں ان کو سمجھانے کے لئے بریکٹ میں انگریزی الفاظ کا استعمال بہت اچھا ہے کہ اس سے آسانی کے ساتھ مفہوم سمجھا جاسکتا ہے۔ (بنتِ اقبال ، ٹیچر ، کلفٹن ، کراچی)

(4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی برکت سے بچّوں اور بچیّوں کے لئے مختلف انداز سے تربیت کے مدنی پھول ملتے ہیں۔             (امِّ جامی ، لاہور)

(5)میں اور میرے گھر والے بڑے شوق سے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ اس سے ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔ (غلام یٰسین ، بہاولپور)

(6) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے ذریعے سے بہت سے مسائل کے جوابات ملے ہیں۔ سلسلہ “ اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل “ کے تحت زیادہ سے زیادہ سوالات شامل کرنے کی گزارش ہے۔

(بنتِ محمد ریاض ، شاہکوٹ ، پنجاب)

(7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا یہ انداز اچھا ہے کہ ہر مہینے  کی مناسبت سے بزرگوں کی ولادت یا وصال کا ذکر کیا جاتا ہے۔ (سہیل ، صدر ، کراچی)

 (8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت معلوماتی ہے ، اس کے پڑھنے سے کافی چیزیں معلوم ہوتی ہیں اور غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں۔                       (بنتِ شہروز ، لاہور)

 (9) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بیان کردہ باتیں بہت اچھی اور کارآمدہوتی ہیں۔ تفسیر ، حدیث شریف اور اس کی شرح ، مومن کی شان ، تذکرۂ صالحات اور بھی کئی مفید باتیں ، پیاری پیاری نصیحتیں  پڑھنے کو ملتی ہیں۔ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اردو زبان کا بہترین رسالہ ہے۔                                                 (سرمد علی ، دولت پور ، سندھ)


Share