یومِ عمر فاروقِ اعظم امامُ العادِلین ، غَیظُ المُنافِقین ، مُتَمِّمُ الْاَرْبَعِین ، خلیفۂ دُوُم ، امیرُالمؤمنین حضرت سیّدُنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کی تدفین یکم (1 st) محرمُ الحرام 24ھ کو کی گئی۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ محرم الحرام1439 ، 1440 اور 1441ھ)
10محرم اُلحرام
واقعۂ کربلا نَواسَۂ رسول ، راکبِ دَوشِ مصطفےٰ ، امامِ عالی مَقام حضرت سیّدُنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے رُفقا کو 10محرمُ الحرام 61ھ کو میدانِ کربلا میں شہید کیا گیا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ محرم الحرام1439 ، 1440 اور 1441ھ)
14محرّمُ الحرام
یومِ وِصال مفتیِ اعظم ہند شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، حُضور مفتیِ اعظم ہند حضرت علّامہ مولانا مفتی محمد مصطفےٰ رضا خان نُوری رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال 14 محرّمُ الحرام 1402ھ کو بریلی شریف ہند میں ہوا۔
(جہانِ مفتیِ اعظم ہند ، ص130)
18محرّم ُالحرام
یومِ وصال مفتی ِدعوتِ اسلامی دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے (مرحوم) رُکن ، مفسرِ قراٰن ، مفتیِ دعوتِ اسلامی ، حافظ حاجی محمد فاروق عطاری مدنی رحمۃ اللہ علیہ کا وِصال 18محرمُ الحرام 1427ھ کو ہوا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ محرم الحرام1439اور 1440ھ)
محرّمُ الحرام14یا15ھ
جنگِ قادِسِیَّہ حضرت سیّدُنا عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں محرّمُ الحرام14یا15ھ میں “ جنگِ قادسیہ “ رونما ہوئی ، جس میں کم و بیش10ہزارسے زائد مسلمانوں نے تقریباً ایک لاکھ20ہزار ایرانی کفار سے4دن تک مقابلہ کیا ، اللہ پاک نے مسلمانوں کو عظیمُ الشّان فَتح و نُصْرَت عطا فرمائی۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : فیضانِ فاروقِ اعظم ، 2 / 668تا676)
محرّمُ الحرام63ھ
واقعۂ حَرَّہ واقعۂ کربلا کے دوسال بعد محرّمُ الحرام63ھ میں یزید پلید نے مدینۂ منوّرہ میں اپنی سلطنت قائم کرنے کیلئے مدینۂ منوّرہ پر حملہ کیا اور 700نامْوَر صحابہ ٔ کرام سمیت 10ہزارعام لوگوں کو بڑی بے دردی سے شہید کیا۔
(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ محرم الحرام 1440ھ)
اللہ پاک کی ان سب پر رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
“ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔
Comments