دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

مسجد کا سنگِ بنیاد : 20 جون 2020ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کی مجلس خُدَّامُ المساجد کے تحت فاروق آباد ، پنجاب کے علاقہ سچا سودا میں ایک مسجد کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان بھی کیا۔

عطیۂ خون مُہِم : تھیلسیمیا اور خون کے دیگر امراض میں مبتلا افراد کی خیر خواہی کے لئے  12 ، 13اور 14 جون 2020ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت عطیۂ خون مہم (Blood Donation Campaign) کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے 100 سے زائد شہروں میں332 مقامات پر بلڈ کیمپس لگائے گئے جن میں 23128 خون کی بوتلیں جمع کی گئیں۔ اس مہم کے دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین ، مختلف شخصیات اور دعوتِ اسلامی کے ذمّہ داران سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے خون کے عطیات پیش کئے۔

آن لائن کورسز : دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت اسلامی بھائیوں کیلئے مختلف مدنی کورسز  کا سلسلہ رہتا ہے۔ موجودہ حالات کی وجہ سے آن لائن مدنی کورسز کاسلسلہ شروع کیاگیاہے۔ فیضانِ نماز کورس ، اصلاحِ اعمال کورس اور 12 مدنی کام کورس آن لائن کروائے گئے۔ اب تک پاکستان بھر میں 1746 مدنی کورسز مکمّل ہوچکے ہیں جن میں 5519 عاشقانِ رسول نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

عید ملن اجتماع : 29 مئی 2020ء بروز جمعہ  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مگسی کالونی حب بلوچستان میں عید ملن اجتماع کا سلسلہ ہوا ۔ اس اجتماع میں رکنِ شوری حاجی محمد امین عطّاری سمیت دیگر ذمّہ داران اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے صدقے کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور رمضان عطیات مہم میں بہترین کارکردگی پر ذمّہ داران کو مدنی تحائف بھی دیئے۔


Share