درکار اشیاء :
کُٹا ہوا گیہوں : ایک پاؤ (اس گیہوں کا چھلکا اُترا ہوا ہوتا ہے ، اس کو دلیم کا گیہوں بھی کہتے ہیں)
تیل : ایک پاؤ
چنے کی دال : ایک پاؤ
پیاز : دو عدد (باریک کَٹی ہوئی بگھار کے لئے)
گائے کا گوشت : ایک کلو سفید زِیرہ : ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پِسی ہوئی : تین چائے کے چمچ گرم مسالا پِسا ہوا : ایک چائے کا چمچ
ہلدی : دو چائے کے چمچ ہَرا دھنیا باریک کَٹا ہوا : ایک گَٹھی (درمیانی سائز کی)
اَدرک ، لہسن کا پیسٹ : دو چائے کے چمچ پودینہ باریک کَٹا ہوا : ایک گٹھی (درمیانی سائز کی)
ہری مرچ باریک کَٹی ہوئی : آٹھ سے دس عدد اَدرک : دو اِنچ کا ٹُکڑا (باریک کَٹی ہوئی)
نمک : حسبِ ذائقہ لیموں : دوعدد(کَٹےہوئے)
ترکیب :
(1)گیہوں (wheat) اور چنے کی دال (Yellow lentils) کو الگ الگ سات یا آٹھ گھنٹے کے لئے بھگو دیں۔
(2)گوشت میں لال مرچ ، ہلدی ، اَدرک ، لہسن کا پیسٹ اور پانی ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں ، جب گوشت اچّھی طرح گَل جائے تو اس میں سبز مرچیں ڈال کر گھوٹنے سے گھوٹ لیں۔
(3)گیہوں اور چنے کی دال بھی الگ الگ برتن میں خُوب گَلا لیں ، ان دونوں کو بھی الگ الگ گھوٹ لیں۔
(4)اب گوشت ، چنے کی دال اور گیہوں ایک ہی برتن میں ڈال کر پھر دوبارہ اچّھے سے گھوٹ (Grind) لیں اور حسبِ ضرورت نمک شامل کر لیں۔
(5)فرائی پین میں تیل ڈال کر اس میں پیاز فرائی ہونے کے لئے ڈالیں ، جب پیاز (onion) براؤن ہوجائیں تو گارنشنگ یعنی کھچڑے کے اُوپر چھڑکاؤ کرنے کے لئے نکال کر رکھ لیں۔ پھر اُسی تیل میں سفید زیرہ اور گرم مسالا ڈال کر دلیم میں تڑکا لگائیں۔ تیار ہونے کے بعد برتن میں نکال کر اوپر سے باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ، پودینہ ، اَدرک ، براؤن پیاز اور لیموں ڈال کر نان کے ساتھ پیش کریں۔ (چاٹ مسالا بھی ڈال سکتے ہیں ، لذّت بڑھ جائے گی)
Comments