علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مولاناشفیق عطاری مدنی صاحب(دارُالافتاء اہلِ سنّت، صدر، کراچی): وقتاً فوقتاً ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے کچھ نہ کچھ مضامین پڑھنے کا معمول تو تھا مگر اس دفعہ پورا ماہنامہ بغور پڑھنے کا موقع ملا، واقعی آپ کے شعبہ والوں نے اس پر محنت کی ہے، مَاشَآءَ اللّٰہ!بہت اچھے معلوماتی مضامین شامل کئے ہیں، اس معیار کو بہتر بنانے پرآپ مبارکباد کےمستحق ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مختلف مضامین پڑھنے کا شوق رکھنے والے افراد کیلئے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں مواد موجودہے، بچوں کی تفہیم کے لئے کہانیاں بھی بہت مؤثر ہیں، اللہکریم مزید برکتیں عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(2)محمد اعظم چشتی قادری صاحب (مدرّسِ جامعہ رضویہ مظہرِاسلام، فیصل آباد):”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا چیدہ چیدہ مقامات سے مطالعہ کیا۔ اس ماہنامہ کو پڑھنے سے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پیدا ہوتا ہے، عقائد و اعمال کی اصلاح بھی ہوتی ہے۔ اللہ پاک اس کے لکھنے والوں (Writers) کے علم وعمل میں برکتیں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
اسلامی بھائیوں کے تأثرات
(3)میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سرسری طور پر پڑھا مگر اس کےمضامین کےلُطف اور مفیدمعلومات نے مجھے اپنی جانب کھینچ لیا۔ اس کاوش پر مجلس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا نہایت شکر گزار ہوں۔ (مصطفیٰ کمال، بنوں خیبر پختونخواہ)
(4)اگست 2019 کے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں مضمون ”علم کا بیج“ کے تحت اِمامُ النَّحْو مولانا غلام جیلانی میرٹھی رحمۃ اللہ علیہ کا حفظِ کافیہ کا واقعہ پڑھا۔ ذہن بنا کہ کافیہ یاد کرنی چاہئے اور یاد کرنا شروع کردی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!50 صفحات یاد بھی کرچکا ہوں۔( اسدُ الرحمٰن، طالبِ علم جامعۃُ المدینہ کراچی، درجہ ثالثہ)
بچّوں کے تأثرات
(5)مجھے کہانیاں اچھی لگتی ہیں اس لئے میں ہر ماہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے بچّوں کے مضامین میں سے کہانیاں پڑھتی ہوں۔ (نور فاطمہ، حیدرآباد)
(6)مجھے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت پسند ہے خصوصی طور پر بچّوں والا سیکشن۔ اس میں کہانیاں اور سوال و جواب شوق سے پڑھتی ہوں۔ (ایمن صدیقی، کراچی)
اسلامی بہنوں کے تأثرات
(7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے تمام مضامین دیکھتی اور پڑھتی ہوں۔ ان میں سوال و جواب والے مضامین دلچسپ ہوتے ہیں۔ ربیعُ الآخِر 1441ھ کے ماہنامہ سے یہ بھی پتا چلا کہ دوسری بار صُور پھونکنے کےبعداللہ پاک سب سے پہلے کس کو زندہ فرمائے گا۔ (بنتِ اُسید رضا ، کوئٹہ بلوچستان)
(8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچھا لگتا ہے ، ہر ماہ بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔ (بنتِ ابراہیم، منڈی بہا ؤالدین)
Comments