قیمہ بھرے کریلے

اجزائے ترکیبی:

٭قیمہ ایک کلو (چکن یا  بیف وغیرہ جو بھی ذوق کے مطابق ہو)

٭ثابت کریلے ایک کلو

٭کوکنگ آئل حسبِ ضرورت فرائی کے لئے

٭پیاز دو عدد باریک کٹی ہوئی

٭ٹماٹرچار عدد باریک کٹے ہوئے

٭ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چار عدد

٭ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ

٭ہرا دھنیا باریک کٹا ہواایک پیالی

٭ہلدی¼ چائے کا چمچ

٭زِیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

٭پِسا ہوا خشک دھنیا ایک چائے کا چمچ

٭لال مرچ پاؤڈر دوچائے کے چمچ

٭نمک حسبِ ضرورت

٭گرم مسالا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:(1)کریلوں کو درمیان سے کَٹ لگاکر بیج نکال دیں اور نمک لگا کر 20 منٹ تک رکھ دیں۔ اس کے بعد اچّھی طرح دھوکر پانی نچڑنے دیں تاکہ کچھ کڑواہٹ نکل جائے۔(2)اس کے بعدنمک، کٹی ہوئی پیاز، ادرک لہسن پیسٹ،کٹے ہوئے ٹماٹر، ہرا دھنیا، ہری مرچ، لال مرچ، خشک دھنیا، زیرہ پاؤڈر، گرم مسالا پاؤڈر اور ہلدی، یہ تمام اشیا قیمہ میں ڈال کر اچّھی طرح مکس کرلیں۔(3)کریلے کا کَٹ کھول کر اس میں قیمہ بھریں اور گولائی میں دھاگا لپیٹ دیں اور پھر فرائی پین میں آئل ڈال  کر گرم کریں اور ہلکی آنچ پر کریلوں کو فرائی کر لیں۔ (4)فرائیڈ کریلے ایک پلیٹ میں نکال کر رکھ دیں اور فرائی پین میں پیاز ڈال کر گولڈن ہونے تک پکائیں۔ جب پیاز گولڈن ہو جائے تو اس میں نمک، ہلدی اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر دس منٹ تک ڈھک دیں۔(5)جب مسالا تیار ہوجائے تو فرائیڈ کریلے اس میں ڈال کر اچّھی طرح مکس کریں اور پانچ منٹ دَم پر رکھ دیں۔

لیجئے!مزیدار قیمہ بھرے کریلے تیّار ہیں، گرما گرم چپاتیوں کے ساتھ کھائیے اوراللہ پاک کا شکر اداکیجئے۔

_______________________

٭…بنت اشفاق عطاریہ     


Share

Articles

Comments


Security Code