علمائے
کرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مفتی جمیل احمد قادری رضوی صاحب (مہتمم
و بانی مَدرسہ جامعہ رضا، پٹنہ سٹی، ہند) دعوتِ
اسلامی کے ایک ذمہ دار کے ذریعہ ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کا موقع ملا، جو اپنے ظاہری حُسن میں منفرد اور مضامین و
مشمولات کے اعتبار سے بھی لاجواب ہے، اس کے
مضامین معلوماتی، اصلاحی، عام فہم اور دلنشین ہونے کے ساتھ ساتھ وقتی
تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ دعا ہے کہ مولیٰ
تعالیٰ اسے اور مقبول بنائے اور سجانے سنوارنے والے ہاتھوں کو مزید قوت
بخشے۔اٰمین
(2)مفتی محمد انس افضل صاحب (صدر مدرس
جامعہ اسلامیہ، فیروزیہ چوک، قلعہ کالر، ضیاکوٹسیالکوٹ) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پڑھنے سے دل ذکی اور ذہن قوی ہوجاتا ہے اسے پوری توجّہ سے پڑھ کر عمل کرنا جسمانی و روحانی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔
(3)پروفیسر محمد بلال قادری صاحب (پرنسپل جامعہ غوثیہ رحمانیہ، وہاڑی)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کے مضامین بالاستیعاب پڑھتا ہوں۔ علمی، دینی اور طبی الغرض ہر حوالہ سے اس
ماہنامہ کو بھرپور پایا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ دعوتِ اسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی کا سایۂ عاطفت عوامِ اہلِ سنّت اور علمائے اہلِ سنّت
پر قائم و دائم رکھے۔اٰمین
اسلامی
بھائیوں کے تأثرات
(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“علمی و روحانی
جام پلانے والا اپنے آپ میں منفرد شمارہ ہے، بیک وقت رسول کریمصلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی تعلیمات اور صاکحین وصالحات
کی سیرت سے روشناس کراتا ہے۔ (محمد عبد اللہ عطاری، ننکانہ،
پنجاب)
(5)مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“بہت اچھا لگتا ہے، اسے بہت
شوق سے پڑھتا ہوں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ (محمد
دانیال رضا،ڈیرہ اسماعیل خان)
مَدَنی
مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات
(6)میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا اس سے بہت پیارے
مدنی پھول ملے۔ میں نے ہر ماہ اس کا مطالعہ کرنے کی نیّت کی ہے۔ (احمد رضا، باب المدینہ کراچی)
(7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھ کر اپنے بچپن کو دینی و دنیوی اعتبار
سے سنوارنے کا موقع ملتا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ
اسلامی کو مزید ترقی دے۔اٰمین(زینب فاطمہ، مدرسۃ المدینہ اُمّ الخیر، مرکز الاولیاءلاہور)
اسلامی
بہنوں کے تأثرات
(8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“علمِ
دین کا نایاب گلدستہ ہے جس سے علم کے ساتھ
ساتھ عمل کے پھول بھی چننے کو ملتے ہیں، ان
پھولوں کو اپنانے سے دل و دماغ کو تازگی سی مل جاتی ہے اور اس گلدستہ میں
نئے نئے پھول بہترین ترتیب کے ساتھ سجے ہوئے دیکھ کر دل انہیں اپنانے پر مجبور
ہوجاتا ہے۔ (بنتِ عمیر، ضیاکوٹسیالکوٹ)
(9)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پڑھنے سے ایک نئے انداز میں علمِ دین
سیکھنے کا موقع ملتا ہے، اس کے نئے نئے مضامین اور ان کی حُسنِ ترتیب کو دیکھ کر
پڑھنے کا شوق مزید بڑھ جاتا ہے۔ اللہ پاک
اس کو مزید عام ومقبول فرمائے۔ اٰمین(بنتِ رفیق، حسن ابدال، ضلع اٹک)
Comments