اللہ پاک کی
لاتعداد نعمتوں میں سے ایک نعمت ادرک (Ginger) بھی ہے۔ اس کی تاثیر گرم تر ہوتی ہے۔ مختلف کھانوں میں اس کا استعمال کھانے کی لذّت اور غذائیت کو بڑھا
دیتا ہے۔ اس کے بےشمارفوائد میں سے چند پیشِ خدمت ہیں:
ادرک کےچندفوائد
٭ادرک سے معدے (Stomach) کی تیزابیت (Acidity)کم ہوتی اور کھانا جلد ہضم ہوتا ہے ٭یہ دماغی کام
کرنے والے افراد کےلئے بہت مفید ہے ٭اس سے خون کی روانی دُرُست رہتی ہے ٭سینے کے بلغم اور دائمی کھانسی کی صورت میں ادرک کا استعمال
مفید ہے ٭دائمی قبض اور شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مندہے ٭جگر کی خرابی میں تازہ ادرک کاپانی پینا مفید ہے ٭جوڑوں کےدرد میں ادرک بُھون کر کھانا اچھا ہے ٭مچھلی کے ساتھ ادرک کھانے سے پیاس کم لگتی ہے ٭ادرک فالج کے مریضوں کے لئے بھی مفید ہے ٭ادرک کاٹ کر چھوٹی چھوٹی
ٹکڑیاں بنا لیجئے اور اُس پر نمک چھڑک کر ایک یا دو گرام کھا لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ چمک کر بھوک لگے گی، گیس خارِج اور قبض دور ہوگی۔(گھریلوعلاج، ص78) ٭کان میں درد کی صورت میں ادرک کے رَس کا ایک قطرہ کان میں ٹپکانے سے آرام ملتا ہے۔(گھریلوعلاج، ص85ماخوذاً)
٭کاہلی، سُستی اور نزلہ سے بچاؤکے
لئےادرک کی چائے مفید ہے ٭تازہ ادرک ایک
چھوٹا ٹکڑا اور دارچینی کے دو چھوٹے ٹکڑے ایک کپ پانی میں ابال کر دوچمچ شہد ملا
کر پینا یا 5گرام سونٹھ(خشک
ادرک)، 5 گرام دارچینی اچھی طرح پیس کر
50گرام شہد میں ملا کر صبح و شام ایک چمچ کھانا دَمہ اور کالی کھانسی سے آرام دیتا
ہے ٭چھوٹے اور شیرخوار بچوں کی ہچکی روکنے کےلئے پِسی ہوئی سونٹھ (خشک ادرک) خالص شہد میں ملاکر چٹانے سے فائدہ ہوتا ہے ٭سُونٹھ کو
تھوڑے سے پانی میں گِھس کر اس کا گِھسا ہوا حصّہ پیشانی پر ملنے سے آدھے سر کا
دَرْد جاتا رہے گا۔(گھریلو علاج، ص49مفہوماً)
ادرک کی چائے بنانے کا طریقہ
کھانسی اور بلغم کی صورت میں ادرک کی چائے پینا
مفید ہے۔ تازہ ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا کوٹ کر ایک کپ پانی میں اچھی طرح ابالیں، پھراس میں دودھ ڈال لیں، ذائقہ کے لئے چائے کی
پتی بھی ڈالی جاسکتی ہے البتہ سبزچائے ہرگز نہ ڈالیں، چینی حسبِ ذائقہ ملائیں۔ نوش
کیجئے اور بےشمار فوائد سے مالامال قدرت
کی اس نعمت کی کرشمہ سازی ملاحظہ کیجئے ۔
انسان کے کاٹنے
کی ابتدائی طبی امداد
بعض
اوقات بچے لڑتے ہوئے یا ضِد میں اپنے دانتوں سے ایک دوسرے کو کاٹ لیتے ہیں، کبھی
کاٹنے کی وجہ سے خون نکل آتا ہے اور زخم ہوجاتا ہے ایسی صورت میں انسان کے
منہ کے جراثیم انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔ایسی
صورتِ حال میں درجِ ذیل ابتدائی طبّی امداد سے کام لیجئے:کسی صاف کپڑے کی مدد سے
دباکر رکھیں تاکہ خون نکلنا بند ہو جائے٭زخم
کو صابن والے پانی سے اچھی طرح دھوئیں ٭متاثرہ
جگہ کو کسی صاف اور جراثیم سے پاک پٹی سے ڈھانپ دیں٭
اگر زخم بڑا اور گہرا ہے تو اپنے معالج کو ضرور چیک کروائیں تاکہ مناسب علاج ہو
سکے ٭اپنے معالج کے مشورے سے TETNUS کا
انجکشن لگوائیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…ماہنامہ فیضان مدینہ
، باب المدینہ کراچی
٭…مستشفٰی (کلینک
)فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی
Comments