علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تاثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر2023ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)مولانا ابومعاویہ محمد عباس عطّاری مدنی (مدرس جامعۃُ المدینہ مزمل مسجد، کراچی): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اگست2023ء پڑھنے کی سعادت ملی، اس میں سلسلہ ”کم سِن صحابۂ کرام“ میں مضمون ”حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہُ عنہما“ پڑھا، مَاشآءَ اللہ اس مختصر تحریر میں بڑے جامع انداز سے ان کی سیرت کے بچپن کے پہلو ذکر کئے گئے ہیں، ہر اسلامی بھائی و اسلامی بہن کو”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کا مطالعہ کرنا چاہئے کہ اس میں قراٰن، حدیث، فقہ، سیرتِ مصطفےٰ، صحابۂ کرام، صحابیات و صالحات اور بزرگانِ دین کی سیرت کے ساتھ اخلاقی و معاشرتی اصلاح کا سامان موجود ہے۔

(2)بنتِ خادم حُسین مدنیہ (ذمّہ دار مکتبۃُ المدینہ گرلز و ماہنامہ فیضانِ مدینہ صوبہ سطح فیصل آباد): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھ کر بہت دلچسپ معلومات ملتی ہیں، دلی سُکون ملتا ہے اور اگلا ماہنامہ آنے کا شدت سے انتظار رہتا ہے، جب بھی ماہنامہ پڑھتے ہیں تو کسی اور ہی دنیا میں کھو جاتے ہیں، ”سفر نامہ“ پڑھ کر تو یوں لگتا ہے کہ ہم نے بھی گھر بیٹھے اس جگہ کی سیر کرلی ہو۔ ایک مشورہ ہے کہ  امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کروانے کی جو دُعا ملی ہے اگر وہ بھی ہر ماہنامہ میں شامل کی جائے تو بہت سے لوگوں کا بکنگ کروانے کا ذہن بن سکتا ہے۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(3)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ایک معلوماتی اور علمی میگزین ہے، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اس میں نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ مبارکہ پر بہت اچھے اچھے مضامین شامل کئے جاتے ہیں۔(حسن شبیر، لاہور) (4)اَلحمدُ لِلّٰہ ہر ماہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی سعادت ملتی ہے، اس میں مسائلِ شرعیہ کے سلسلے بہت مفید ہوتے ہیں۔(شعبان علی اعوان، سہنسہ، کشمیر) (5)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ دعوتِ اسلامی کی ایک بہت اچھی کاوش ہے، اس سے ہمارے علم میں اضافہ ہورہا ہے اور ہمیں بہت اچھی اچھی باتیں سیکھنے کو مل رہی ہیں، اللہ پاک سے دُعا ہے کہ یہ برکتوں والا سلسلہ اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری و ساری رہے، اٰمین۔(محمد حامد، خانپور، پنجاب) (6)مَاشَآءَ اللہ! ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت زیادہ معلوماتی میگزین ہے، اس سے ہمارے بچّوں کے اخلاقیات پر بہت اچھا اثر پڑ رہا ہے۔(اُمِّ فصیح، لاہور) (7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچھا میگزین ہے، ہمیں بہت پسند ہے، اس میں کچھ نہ کچھ ثوبان عطّاری بھائی کی بھی تحریریں شامل کرنے کی گزارش ہے۔ (بنتِ عبدالحکیم، طالبہ درجہ خامسہ، جامعۃُ المدینہ گرلز، جتوئی، پنجاب) (8)الحمدُ لِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“میں ایسے دینی، شرعی، اصلاحی، اخلاقی اور معاشرتی دلچسپ عنوانات کا لٹریچر شامل کیا جاتا ہے جسے بچوں سے لے کر بزرگ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں سبھی شوق سے پڑھتے ہیں اور ہر ماہ اس کے آنے کا انتظار کرتے ہیں، جب دارُالسنّہ میں کورس کے لئے آنے والی اسلامی بہنوں کو ماہنامہ کی بکنگ کی ترغیب دلائی گئی تو ہاتھوں ہاتھ اسلامی بہنوں نے اس کی بکنگ کروائی۔(اُمِّ فیضان عطاریہ، ذمہ دار دارُالسنہ گرلز، کراچی ریجن)


Share