ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2023
بچّوں اور بچیوں کے 6 نام
سرکارِمدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمنےفرمایا : آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچّے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اُسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔
(جمع الجوامع ، 3/ 285، حدیث : 8875)یہاں بچّوں اور بچیوں کے لئے6 نام ،ان کے معنیٰ اور نسبتیں پیش کی جارہی ہیں ۔
بچوں کے 3 نام
نام |
پکارنے کے لئے |
معنیٰ |
نسبت |
|
محمد |
عبد الغفور |
بخشنے والے کا بندہ |
اللہ پاک کے صفاتی نام کی طرف لفظِ عبد کی اضافت کے ساتھ |
|
محمد |
ابوبکر |
اَوْلَوِیَّت والے یعنی افضلیت والے |
مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت سیّدنا صدیقِ اکبر کی مبارک کنیت |
|
محمد |
طلحہ |
خالی پیٹ |
زبانِ مصطفےٰ سے جنت کی خوشخبری پانے والے صحابیِ رسول کا مبارک نام |
|
بچیوں کے 3 نام |
||||
|
سارہ |
شریف،معزز |
حضرت سیّدناابراہیم علیہ السّلام کی زوجہ محترمہ کا نام |
|
|
وجیہہ |
خوبصورت |
اُمُّ المؤمنین حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہُ عنہا کی آزاد کردہ کنیز کانام |
|
|
رابعہ |
شفقت کرنے والی |
مشہور ولیہ خاتون حضرت رابعہ بصریہ رحمۃُ اللہِ علیہا کا نام |
|
(جن کے ہاں بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہو وہ چاہیں تو ان نسبت والے6ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں)
Comments