باتوں سے خوشبو آئے
دُور و نزدیک سے خوبصورت دکھائی دیتے
رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دُور سے دیکھنے پر بہت خوبصورت اور قریب سے زیارت کرنے پر نہایت حسین معلوم ہوتے تھے۔(ارشادِحضرت سیّدَتُنااُمِّ مَعْبدرضی اللہ عنہا)(الشفاء،ج1،ص61)
دیواریں روشن ہوجاتیں
میں نے حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے زیادہ خوبصورت کوئی نہ دیکھا، گویا آپ کا
چہرہ سورج کی طرح چمکتا ہوا لگتاتھا۔
جب آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم مسکراتے تو دانتوں کی چمک سے دیواریں روشن ہو
جایا کرتی تھیں۔(ارشادِ
حضرت سیّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ)(الشفاء،ج1،ص61)
راستہ
مہک اٹھتا
رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم جب کسی مقام سے گزر فرماتے تو پیچھے آنےوالا شخص خوشبو سے جان لیتا کہ آپ یہاں سے گزرے ہیں۔(ارشادِ حضرت سیّدُنا جابر رضی اللہ عنہ)(الشفاء،ج1،ص63)
Comments