12سالہ اُویس
اپنی والدہ کے ساتھ آج خالہ سے ملنے اور ان
کا نیا گھر دیکھنے آیا ہوا تھا۔ پانی وغیرہ پینے کے بعد اویس کی نظریں کسی
کو ڈھونڈنے لگیں، خالہ جان نے اُس سے پوچھا: بیٹا کسے ڈھونڈ رہے ہو؟
اویس
نے بڑی بے تابی سے کہا: خالہ جان! نُعمان بھائی نظر نہیں آرہے وہ کہاں ہیں؟
”نُعمان
کو ایک کام سے باہَر بھیجا ہے، بس تھوڑی دیر میں آنے والا ہے۔“ خالہ نے اُسے جواب
دیاپھر اُس نےنیاگھر دیکھنے کی اجازت لی اور اسے دیکھنے چل پڑا، گھر کا لان،
بالکونی دیکھنے کے بعداُس کے قدم ایک کمرے کے آگے رُک گئے، دراصل وہ کمرہ اِسٹڈی
روم (Study Room)، یعنی مطالعہ کرنے کا کمرہ تھا، جس میں ایک چھوٹی
لیکن دلکش لائبریری تھی جہاں عَرَبی، اُردو اور انگلش میں چھوٹی بڑی بہت ساری Books موجود تھیں، اویس کتابوں کو دیکھ رہاتھا کہ اچانک اسے سَلام کی آواز سنائی دی، سلام کا جواب دیتے ہوئے پیچھے
مُڑکر دیکھا تو نُعمان بھائی موجود تھے، نعمان کو دیکھ کر اویس کا چہرہ کِھل اُٹھا۔
کیسے ہیں اویس؟ نعمان نے اُویس سے پوچھا۔
میں
ٹھیک ہوں اور آپ کیسے ہیں؟ نُعمان بھائی!
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَال میں بھی ٹھیک ہوں، آپ کو
اِسٹڈی رُوم میں دیکھ کر مجھے بہت خوشی
ہوئی اور یہ اندازہ ہوگیا کہ آپ کوکتابیں
پڑھنے کا شوق ہے۔
اُویس
نے جواباً کہا: جی وہ تو ہے مگرنعمان بھائی! یہاں تو بہت ساری کتابیں ہیں اور مجھے
چند دن آپ کے یہاں ٹھہرنا ہے، آپ بتائیے اِن دِنوں میں کونسی کتاب پڑھوں؟
نعمان نے کہا: اُویس!ربیعُ الاوّل کا مبارک
مہینا شروع ہونے والا ہے، آپ اسی مہینے کی مناسبت سے امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد
الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے
رَسائِل کا مطالَعہ کیجئے مثلاً ”نور والا چہرہ، بھیانک اُونٹ، سِیاہ فام غلام اورصبحِ
بہاراں“
”نعمان
بھائی! ان رَسائِل کے بارے میں کچھ تفصیل بھی بتائیے“، اویس نے وضاحت طلب نظروں سے
دیکھتے ہوئے کہا۔
نعمان اُسے بتانے لگا: رِسالہ ”صبح بہاراں“ نبیِّ
کریم رءوفٌ رَّحیم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی وِلادت پر خوشی منانے، گھروں کو سجانے اور
جلوسِ میلاد وغیرہ کے بارے میں ہے، اس میں
ربیعُ الاوّل (بِالخصوص اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کی
احتیاطوں) کے بارے میں امیرِ اہلِ سنّت کا مکتوب (Letter) بھی شامل ہے۔
جبکہ
رِسالہ”سِیاہ فام غلام“ میں رسولِ اکرم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے معجزات اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نورانیت،بے مثال بشریت اور والدینِ مصطفےٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذِکْر ہے۔
امیرِ
اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
اپنے رِسالے ”بھیانک اُونٹ“ میں تبلیغِ دین کی خاطِر پیارے مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی قربانیوں کا تذکرہ فرمایا ہے۔
ایک رِسالہ ” نور والا چہرہ“ بھی ہے۔ اس رسالے میں
نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بچپن کے
ایمان افروز واقعات کے ساتھ ساتھ آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مبارک
ہاتھ کے8معجزات کا دلکش بیان بھی ہے نیز ویڈیو گیمز (Video Games) کی تباہ کاریوں کو بھی ذِکْر کیا گیاہے۔
نعمان بھائی! کیا
یہ رسائل آپ کے پاس ہیں؟ اویس نے بے تابی سے کہا۔ جی ہاں! یہ لیجئے آپ ان کا باری
باری مطالَعہ کیجئے اوراگرکچھ پوچھنا ہو توبِلاجِھجَک مجھ سے پوچھ
لیجئے گا، نعمان نے رَسائِل اویس کو پیش کرتے ہوئے کہا۔
جی ٹھیک نعمان بھائی!!!اِنْ شَآءَ اللہ میں ایک ایک کرکے جلد ان رسائل کو پڑھ لوں گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
٭…محمد ارشد عطاری مدنی
٭…شعبہ فیضانِ قرآن ،المدینۃ العلمیہ ،کراچی
Comments