باتوں سے
خوشبو آئے
حلال کمانے اور نیک کام میں خرچ کرنے کی جزا
دُنیا میٹھی اور سَرسَبز ہے،جس نے اس میں سے حَلال طَریقے سے کمایا اور اُسے ثواب کے کام میں خرچ کیا اللہ پاک اُسے ثواب عطا فرمائے گا اور اپنی جَنّت میں داخل فرمائے گا۔ (ارشادِ حضرت سَیِّدُنا عُمَر بن خَطَّاب رضی اللہ عنہ) (شعبُ الایمان،ج4،ص396،رقم:5527)
بلند مرتبے والوں پر آزمائشوں کی
کثرت
اللہ پاک کے یہاں بندے کو جب کوئی مقام و مرتبہ حاصل ہوتا ہے تو اس پر آزمائشیں بڑھتی جاتی ہیں۔(ارشادِ حضرت سَیِّدُنا کعب اَحبار رحمۃ اللہ علیہ) (حلیۃ الاولیاء،ج5،ص401،رقم:7513)
صدقہ خالص کرنے کا طریقہ
جب تم کسی مِسکین کو کوئی چیز دو اور وہ تمہیں برکت کی دُعا دے تو تم بھی اسے برکت کی دُعا دو تاکہ تمہارا صدقہ خالِص ہوجائے۔(ارشادِ حضرت سَیِّدُنا عَون بن عبداللہ رحمۃ اللہعلیہ) (حلیۃ الاولیاء،ج4،ص282،رقم:5584)
طالبِ علم کو کیسا ہونا چاہئے؟
طالب
علم کے لئے وقار، دلی سکون، خوفِ خدا اور اپنے بُزُرگوں کی پیروی ضروری ہے۔
(ارشادِ حضرت سیِّدُنامالک بن انسرحمۃ اللہ علیہ) (حلیۃ الاولیاء،ج6،ص354،رقم: 8901)
Comments