مزارات پر حاضری
امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحرائے مدینہ
ٹول پلازہ بابُ المدینہ کراچی میں مفتیِ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنی، مرحوم
نگرانِ شوریٰ بلبلِ روضۂ رسول حاجی محمدمشتاق
عطاری، مرحوم رکنِ شوریٰ محبوبِ عطار حاجی زم زم عطاری اور اپنی ہمشیرہ (فُوئی ماں) (اللہ ان سب کی
قبروں پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے) کے مزارات
پر جبکہ بابُ المدینہ کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں اپنی والدۂ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہا کے
مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صاحبزادۂ عطار مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی، رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہرعطاری اور
دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی
میں ہونے والے مدنی کام
٭13جون
2019ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع
کے بعد افتتاحِ بخاری شریف و یومِ ولادتِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا
اہتمام کیا گیا، مدنی مذاکرے کا آغاز جلوسِ رضویہ سے ہوا
جس کے بعد امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی
مذاکرے میں بخاری شریف کی سب سے پہلی حدیث ِمبارکہ کا دَرْس دے کر دَرَجہ دورۃُ الحدیث شریف کے نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا، جامعۃُ المدینہ
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت دیگر 8 مقامات پر افتتاحِ بخاری شریف کا سلسلہ ہوا ٭بابُ المدینہ کراچی کے تمام نگرانِ
کابینہ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالےسے مدنی تربیت
فرمائی اور شُرکا کو مدنی پھولوں سے
نوازا۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد فیصل آباد
میں ہونے والے مدنی کام
مجلس کارکردگی کے ذمّہ داران، مدرسۃُ المدینہ چشتی زون کے
ناظمین، مجلسِ مدنی بستہ کے ذمّہ داران، حلقہ و علاقائی ذمّہ داران اور انتظامی
مجلس کے اسلامی بھائیوں، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سردارآباد فیصل آباد کی مجلس ہفتہ
وار اجتماع کے ذمّہ داران اور اصحابی زون کی پاک داتاری کابینہ کے ائمۂ کرام کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا، ذمّہ داران نے نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری کو اپنی کارکردگی پیش کی ،حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق ان کی تربیت فرمائی اور اچھی کارکردگی کے حامل
اسلامی بھائیوں کو تحائف پیش کئے ٭عاشقانِ رسول کے لئے ”12مدنی کام کورس“ کا سلسلہ
ہوا جس میں شریک عاشقانِ رسول کونگران پاکستان انتظامی کابینہ نے مدنی پھولوں سے
نوازا اور کورس میں شریک نمایاں کارکردگی کے حامل عاشقانِ رسول کو تحائف بھی عطا
فرمائے۔
مساجد کا افتتاح
دعوتِ اسلامی کی مجلس خُدّامُ المساجد کے تحت پاک وارثی
کابینہ منڈی واربرٹن میں جامع مسجد فیضانِ سیّدُ الشّہداء کا افتتاح ہوا۔ خوشی کے موقع
پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطّاری نے
سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭زم زم
نگر حیدرآباد کے علاقے ”ہالاناکَہ“ کی ایک نئی سوسائٹی قادر ایونیو میں جامع مسجد
فیضانِ عبدالقادر اور مدرسۃُ المدینہ کا افتتاح ہوا، اس موقع پر منعقد سنّتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو اپنے مدنی منّے مدرسۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیا۔
تقسیمِ اسناد اجتماعات
مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت مدرسۃُ المدینہ میرپور کشمیر
میں تقسیمِ اسناد اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقارُ المدینہ عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان
فرمایا اور مدرسۃُ المدینہ سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے مدنی منّوں میں اسناد تقسیم
کیں۔ ٭جامع مسجد عید گاہ ننکانہ روڈ
شاہکوٹ میں بھی تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری
نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور مدرسۃُ المدینہ
شاہکوٹ سے حفظ و ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے 94طلبہ میں اسناد تقسیم کیں ٭پنجاب کے شہر حافظ آباد ترمذی
زون میں بھی تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں نگران ترمذی زون نے سنّتوں بھرا
بیان کیا اور ناظرہ و حفظِ قراٰن مکمل کرنے والے 185طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔
شعبۂ تعلیم کی مدنی خبریں
اس مجلس کے تحت وفاقی دارُ الحکومت اسلام آباد میں واقع قائدِاعظم یونیورسٹی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیو رسٹی کے لیکچرارز، ٹیچرزسمیت چیف لائبریرین اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی،مبلغِ دعوتِ اسلامی نےسنّتوں بھرا بیان کیا ٭شرقپور کےایک پرائیویٹ کالج میں بھی سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے شر کت کی۔اسی طرح شرقپور میں اسا تذہ ایسوسی ایشن کے تحت اساتذہ اجتماع منعقد ہوا جس میں شرقپور کے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں سے وابستہ اساتذہ نے شر کت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا٭ساہیوال میں واقع کامسیٹس یونیورسٹی کی جامع مسجد میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو مدنی کاموں کا تعارف پیش کیا۔
مجلسِ تاجران کے مدنی کام
٭مجلسِ
تاجران کے تحت مرکزُ الاولیاء لاہور کے
علاقے اچھرہ بازار اور ننکانہ پنجاب کے ایک مقامی ہال میں تاجر اجتماعات کا انعقاد
کیاگیا جن میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرے بیانات فرمائے ٭زم زم نگر حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 11 میں ایک
تاجر اسلامی بھائی کے گھر پرمدنی حلقہ ہوا
جس میں مختلف تاجر اسلامی بھائیوں سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی ٭مرکزُ الاولیاء
لاہور کی مشہور ہول سیل شاہ عالَم مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ میں تاجروں کے درمیان مدنی حلقوں کا
سلسلہ ہوا جن میں امپورٹ ایکسپورٹ سے تعلق رکھنے والے تاجروں، پلازہ مالکان، مارکیٹوں کے مالک، دکانداروں اور دیگر شخصیات
نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنّتوں بھرے بیان فرمائے ٭مجلسِ
تاجران کے ذمّہ داران نے 18 مئی 2019ءکو مدینۃُالاولیاء ملتان شریف میں مدنی کھوئی کپڑا مارکیٹ، 19مئی کو سردار
آباد فیصل آباد کی جناح کالونی ہوزری مارکیٹ، 20مئی کو گلزارِ طیبہ سرگودھا کے صرافہ
بازار، 21مئی کو معظم آباد اور شاہ پور
صدر،22مئی کو ہری پور ہزارہ کے سوزوکی آٹو
شوروم اور ٹریول ایجنسی کے اونر، 23مئی کو
ایبٹ آباد اور 24مئی کو کشمیری پلازہ مانسہرہ کے مَلِک فیبرکس میں مدنی دورہ
کیا۔اس دوران ذمّہ دارن نے مارکیٹوں اور بازاروں کے تاجران سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں
٭مجلسِ
حج وعمرہ کے تحت بابُ المدینہ کراچی، زم زم نگر حیدر آباد اور مدینۃُ الاولیاء
ملتان شریف سمیت دیگر مقامات پر عازمینِ حج کی تربیت کے لئے حج تربیتی اجتماعات
منعقد کئے گئے۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عمرہ
و احرام باندھنے کا عملی طریقہ اور حج کے احکام بیان
کئے اور شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتاب ”رفیق الحرمین“ تحفے میں دی ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت مدرسۃُ
المدینہ اشاعتُ الاسلام مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف میں مدنی حلقہ ہو ا جس میں
نگرانِ مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنین، نگرانِ مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات،نگرانِ
مجلس مدرسۃُ المدینہ رہائشی و جُزوقتی، نگرانِ اوورسیز، شعبۂ تعلیم ذمہ دار ، شعبۂ
مالیات ذمہ دار اور ریجن ناظمین نے شرکت کی، رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطّاری نے شُرَکا
کو مدنی کاموں کو مزید بہتر انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ٭مجلسِ ازدیاد حُب کے تحت بابُ المدینہ
کراچی کے علاقے سولجربازار، گلشنِ حدید بابُ المدینہ کراچی کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ
اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد سیکٹر جی الیون میں مدنی حلقہ ہوا جس میں
ذمّہ داران سمیت نئے اور پُرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
مدنی پھول دیئے ٭مجلس تقسیمِ رسائل کے تحت مرکزُ الاولیاء لاہور کے اوریگا سینٹر
گلبرک میں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی، نگرانِ مجلس تقسیمِ رسائل نے شُرَکا کو نیکی کی دعوت پیش کی اور شرکا کو
مدنی عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کا ذہن دیا ٭مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت پاکستان
کی دو معروف بس سروسز کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹس کا دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے مدنی دورہ کیا
اور وہاں بس مالکان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی بسوں میں نعتِ رسول اور سنّتوں بھرے بیانات
چلوانے کے لئے مدنی چینل کا ڈیٹا فراہم
کیا گیا٭مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت بابُ
المدینہ کراچی، مرکزُالاولیاء لاہور اور دیگر مقامات پر مقامی کیبل نیٹ ورک آنرز سے
ملاقاتوں کا سلسلہ ہوا، مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں
مدنی چینل کا مدنی ڈیٹا فراہم کیا جسے انہوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے ہوم چینل پر
چلایا ٭مجلسِ ڈاکٹرز کے تحت مرکز الاولیاء لاہور میں واقع گورنمنٹ میو اسپتال میں سنّتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈیکل سے
وابستہ طلبہ نے شرکت کی۔مبلغِ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شُرَکا کو
دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دی٭مجلس
خصوصی اسلامی بھائی کے تحت میرپور کشمیر محمدی زون میں خصوصی اسلامی بھائیوں کے
درمیان سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں نابینا، گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ زون نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شُرَکا کو مدنی پھول دئیے، بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جاتی رہی
٭پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی خصوصی
اسلا می بھائیوں کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں گونگے، بہرے
اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی،مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے زون ذمّہ داراسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان میں تربیت فرمائی ٭مجلسِ ائمہ مساجد کے تحت ذمّہ داران نے قلندرآباد ایبٹ آباد،مانسہرا، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ اور چٹو منگ میں نگرانِ مجلس کے ہمراہ مختلف مساجدکا مدنی دورہ کیا۔ نگرانِ مجلس نے مساجد کے
امام صاحبان وکمیٹیوں کےساتھ مساجد کو
آبادکرنے کےحوالے سے مدنی مشورہ کیا اور دعوتِ
اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
دارُالمدینہ کے ایڈمن اسٹاف کے لئے سمر ٹریننگ
مجلس دارُ المدینہ کے تحت ٹریننگ اینڈ انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام
بابُ المدینہ کراچی میں ان ہاؤس جبکہ بابُ
الاسلام سندھ کے مختلف شہروں زم زم نگر حیدرآباد، فاروق نگر لاڑکانہ، ٹنڈو آدم، شہداد پور اور سکھر کے مختلف کیمپسز میں ویب لنک کے ذریعے دارُالمدینہ کے پری پرائمری، پرائمری
اور سیکنڈری اسکولز کےایڈمن اسٹاف کیلئے سمر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس ٹریننگ
میں ٹی یو زی اور ایڈمن اسٹاف کی سوفٹ اسکلز اور انگلش کمیونیکیشن اسکلز کے حوالے سے
تربیت کی گئی۔
Comments