مفتی سیّد شاہ خورشید انور کے انتقال پر تعزیت

مفتی سیّد شاہ خورشید انور کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے شہزادہ عالی وقار، حضرت قبلہ سیّد شاہ انور حسین عُرف قیصر صاحب (سجادہ نشین خانقاہِ شمسیہ ارول بہار ہند) کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

صدام حسین عمادی (ذِمّہ دار مجلسِ رابطہ بالعلماء ) نے رُکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطّاری مدنی کے ذریعے خبر دی کہ آپ کے صاحبزادے حضرت مولانا مفتی سیّد شاہ خورشید انور (قاضیِ شریعت مرکزی ادارہ شرعیہ بہار، ولیِ عہد خانقاہِ شمسیہ ارول، ہند) طویل عرصہ بلڈ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد 20رَمَضانُ المبارَک 1440ھ کو پٹنہ ہند میں وفات فرما گئے، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں آپ جناب سے اور مرکزی ادارہ شرعیہ بہار کے تمام اراکین و اساتذۂ کرام سے، نیز خانقاہِ شمسیہ شریف کے تمام وابستگان سمیت جملہ سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے حدیثِ پاک بیان کی:) حضرت امام جلالُ الدّین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ شرحُ الصُّدور میں حدیثِ پاک نقل فرماتے ہیں کہ جب عالِم دنیا سے جاتا ہے تو اللہ پاک اس کے عِلْم کو انسانی شکل عطافرماتاہےجوقِیامت تک اس کے لئے اُنس کا ذریعہ بنتا اور زمین کے کیڑے مکوڑوں کو دُور کرتا ہے۔(شرح الصدور، ص158)

بے حساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

مفتی جمال قادری سے تعزیت

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے شہزادۂ مُحدِّثِ کبیر، حضرت مفتی جمال قادری صاحب (پرنسپل جامعہ امجدیہ،گھوسی اترپردیش،ہند) کی خدمت میں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

محمد افضل مدنی نے اطلاع دی کہ آپ کے شہزادوں ابوہریرہ قادری، ابو سعد قادری اور ابو حمزہ قادری کی امّی جان کینسر کے سبب 18رَمَضانُ المبارَک 1440ھ کو بنارس ہند میں انتقال فرماگئیں، اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ میں آپ جناب سے، آپ کے صاحبزادوں سے اور حُضور مُحدِّثِ کبیر، حضرت علّامہ ضیاء ُ المصطفٰے صاحب سمیت تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ (اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے حلیۃُ الاولیاء سے ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی:) فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جسے رمضان میں موت آجائے وہ جنّت میں داخل ہوگا۔(حلیۃُ الاولیاء،ج5،ص26، حدیث:6187)

بے حساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کے ماموں کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بچّوں کے ماموں جان حاجی عمر صاحب 20رَمَضانُ المبارَک1440ھ بمطابق 26مئی 2019ء کو کراچی میں انتقال فرما گئے۔ مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست (Live) مدنی مذاکرے کے دوران شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم حاجی عمر کے صاحبزادگان محمد علی اور حاجی اسمٰعیل سمیت تمام گھر والوں سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت فرمائی، جبکہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بولٹن مارکیٹ بابُ المدینہ کراچی کی نیو میمن مسجد میں اپنے ماموں جان مرحوم حاجی عمر کی نَمازِ جنازہ پڑھائی، جس میں رُکنِ شوریٰ حاجی امین عطّاری سمیت مرحوم کے عزیز و اقارِب اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

حاجی عبدُ القادر عطّاری کے بچوں کی امّی جان کے انتقال پر تعزیت

مبلغِ دعوتِ اسلامی ابو بِنتین حافظ حاجی حسّان رضا عطّاری مدنی کے بھائی حاجی عبدُ القادر عطّاری کے بچوں معراج، فیضان، اسمٰعیل اور حمزہ کی امّی جان مدینۂ پاک میں انتقال کرگئیں، شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحومہ کے لواحقین سے تعزیت فرمائی اور مرحومہ کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت

11رمضانُ المبارک1440ھ بمطابق17مئی2019ء کو سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اُسامہ کائرہ اور ان کے دوست حمزہ بٹ کار حادثے میں انتقال کرگئے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے صَوتی پیغام (Voice Message) کے ذریعے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت فرمائی، جبکہ رُکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پر جاکر ان سے تعزیت کی، دونوں مرحومین کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور نمازِ جنازہ میں شریک دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔

لیفٹیننٹ کرنل حاجی راشد کریم عطّاری کی شہادت پر تعزیت

لیفٹیننٹ کرنل حاجی راشد کریم عطّاری ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے زمین میں نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے 3شوالُ المکرم1440ھ کو وزیرستان میں شہید ہوگئے۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ان کے والد غلام شبیر عطّاری، بیٹوں حافظ محمد عطّاری، احمد رضا عطّاری اور ان کے بھائی محمد رَحْمتُ اللّٰہ مدنی سے تعزیت فرمائی اور شہید لیفٹیننٹ کرنل حاجی راشد کریم عطّاری کے لئے دُعائے مغفرت فرمائی اور ایصالِ ثواب بھی کیا۔

تعزیت و عیادت کے پیغامات عُلَما و مشائخ کے نام

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت مفتی غلام یٰس طیبی اشرفی صاحب کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر مفتی صاحب اور سوگواروں سے تعزیت کی ٭حاجی نذر حسین قادری کے بچوں حضرت مولانا مفتی میاں سراج دین قادری (مہتمم جامعہ مہریہ بورے والا) اور حافظ قاری صفدر حسین قادری کی امّی جان کے انتقال پر تمام سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

یوم آزادی مبارک ہو!

تقریباً 72 سال پہلے 14اگست 1947 کو وطن عزیز پاکستان کی صورت میں ہمیں آزادی کی عظیم نعمت نصیب ہوئی۔ وطن عزیز پاکستان کئی قربانیوں کے بعد صرف اس لئے حاصل کیا گیا کہ مسلمان اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے پیارے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات کے ممطابق زندگی گزار سکیں۔

پاکستان کا مطلب کیا؟ لَآاِلٰہَ اِلَّااللہ

کون ہمارے رہنما؟ مُحَمَّدٗٗ رَّسُوْلُ اللہ


Share

Articles

Comments


Security Code