گرمی سے پٹھوں میں کھچاؤ

گرمیوں کے موسم میں پٹھوں میں اَزخود کھچاؤیا اکڑن پیدا ہو جاتی ہے جو کہ کافی تکلیف دہ  ہوتی  ہے۔

وجوہات

 گرم ماحول میں سخت کام یا ورزش کرنے سے پسینے کے اخراج  کی وجہ سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کے سبب ایسا ہوتا ہے۔

متاثرہ پٹھے

اس  کیفیت میں ویسے تو جسم کے تمام ان پٹھوں پر اثر ہوتا ہے جو گرمی میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں لیکن بالخصوص پنڈلی، بازو، کندھے، پیٹ، اور کمر پر زیادہ اثر ہوتا ہے۔

احتیاطیں اور فوری حل

(1)نمکیات ملا پانی یا جوس استعمال کریں۔

 (2)تھوڑی دیر کسی ٹھنڈی جگہ پر آرام کریں۔

(3)ہلکی ورزش کریں جس میں متأثرہ حصّے کی مختلف انداز میں حرکت اور مساج شامل ہو۔

(4)اکڑن اور درد ختم ہونے کے بعد مکمل آرام کریں، فوراً کام کرنا شروع نہ کردیں۔

(5)اگر  اکڑن اور درد برقرار رہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…مستشفیٰ(کلینک ) فیضان مدینہ ،باب المدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code