علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1) پیرسیّد ساجد صدیق شاہ بخاری صاحب( زیب آستانہ عالیہ حضرت مُلّا قائد شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کے چند مقامات کے مطالعے کا شرف ملا۔اسےعلمی،معنیٰ خیز اور دلچسپ معلومات سے بھر پور پایا۔کافی نئی اَبحاث پڑھنے کو ملیں۔اسے پڑھنے کے بعد ہر ماہ پڑھنے کا ارادہ ہے۔میں سمجھتا ہوں عوامِ اہلِ سنّت کو فَعّال و مُتحرک کرنے کیلئے بہترین اِقدام ہے۔ اللہ ربُّ العزّت سے دُعا گو ہوں کہ دعوت ِاسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی کا سایہ عوامِ اہلِ سنّت اور علمائے اہلِ سنّت پر تا دمِ زیست قائم و دائم رکھے۔اٰمین (2)مولانامحمدعرفان الحق نقشبندی صاحب (مہتمم دارالعلوم حنفیہ رضویہ،سیمنٹ فیکٹری ڈیرہ غازی خان): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کےمضامین بالاستیعاب پڑھتاہوں،خصوصاًدینی مسائل جس آسان اور تحقیقی انداز میں بیان کئےجاتےہیں پڑھ کر دل مدینہ مدینہ ہوجاتا ہے۔اللہ تعالیٰ امیرِ اہلِ سنّت کاسایہ ہم پر تاقیامت قائم رکھے۔اٰمین (3) مولانامحمد طاہر اکبری گولڑوی صاحب(جامعہ انوارِ مصطفےٰ،چک کبوتری شریف ،ضلع بہاول نگر):”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“سے ہر ماہ فیوض و برکات حاصل کر رہے ہیں۔ ماشاء اللہ انتہائی نفع بخشش اور عقائد کی پختگی میں بہت معاون ہے۔دُعا ہے کہ مولیٰ کریم عَزَّوَجَلَّ امیرِ اہلِ سنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عمر اور علم میں برکتیں عطافرمائے اور دعوتِ اسلامی کو ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ۔اٰمین
اسلامی بھائیوں کے تأثرات(اقتباسات)
(4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“بہت اچّھا لگتا ہے،اس میں بہت خوبصورت موضوعات ہوتے ہیں،پڑھ کر دل کو سکون ملتا ہے اور کثیر علمِ دین حاصل ہوتاہے۔(محمد ساجد عطاری،جامعۃ المدینہ عطار آباد، جیکب آباد، باب الاسلام سندھ) (5) اَلْحَمْدُلِلّٰہِ مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت پسند آرہا ہے،اس سے بہت ساری دینی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ (حافظ شوکت فریدی سعیدی) (6) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اعلیٰ اور پائے کا رسالہ ہےجو ہمیں دین و دنیا دونوں کی سمجھ دیتا ہے۔ (محمد منصورعطاری،باب المدینہ کراچی)
مَدَنی مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات (اقتباسات)
(7)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پڑھ کر بہت اچّھا لگا،اس میں علمِ دین کا خزانہ موجود ہے، اس کا سلسلہ ”مدنی مذاکره“ بہترین سلسلہ ہے، میں نے نیّت کی ہے کہ ہر ہفتےکو مدنی مذاکره دیکھوں گی۔ (سیّدہ منزہ تاشفین،باب المدینہ کراچی) (8)مجھے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچھا لگتا ہے۔میں اسےشوق سے پڑھتی ہوں، خاص طور پر ”روشن مستقبل“ اور مجھے اس سے بہت سے مدنی پھول ملتے ہیں۔ (بنتِ اعظم،بلوچستان) (9) میں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھا۔ مجھے اس میں ”روشن مستقبل“ اور ”مدنی مُنّوں کی کاو شیں“ بہت اچّھی لگیں۔(عبداللہ، باب المدینہ کراچی)
اسلامی بہنوں کے تأثرات (اقتباسات)
(10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ہر ماہ کا نیا ماہنامہ گزشتہ ماہ کے ماہنامے سے زیادہ اچّھا لگتا ہے،”دارُالافتاء اہلِسنّت“،”تفسیرِ قراٰن“ اور ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ کے سلسلے بہت اچّھے لگتے ہیں۔ ہم سب بہن ،بھائی اسے بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔(بنتِ احمد، باب المدینہ کراچی) (11)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے سے علم ِ دین حاصل ہوتا ہے اور علمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوتا ہے۔(بنتِ بشیر، سیالکوٹ) (12) ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت اچّھا ہے۔ اس سے ہمیں بہت سا علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ (بنتِ صدیق)
Comments