حج شریف کا ثواب

حج شریف کے ثواب کا تحفہ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے مُبَلِّغَۂ  دعوتِ اسلامی....کی خدمت میں بلکہ دنیا بھر کی تمام اسلامی بہنوں کی خدمت میں مَعَ السَّلام عرض ہے: مَدَنی انعامات کے ذریعے اپنی آخِرت کی بہتریاں جمع کرتی رہیں۔ جو اسلامی بہن، اسلامی بھائی، مَدَنی منّے اور مَدَنی منّیاں مَدَنی انعامات([1]) پر عمل کرکے ان کے فارم (مدنی انعامات کا رسالہ) ہر مَدَنی ماہ (کی پہلی تاریخ کو، کم از کم 12ماہ تک) اپنے یہاں کے ذمّے دار کو جمع کروانے کی سعادت حاصل کریں گے ان کو میری طرف سے اس سال (1420ھ) کے سفرِ مدینہ اور حج شریف کا ثواب تحفۃً پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔

وَالسَّلَام مَعَ الْاِکْرَام            11ذوالحجۃ الحرام1420ھ

sign-of-bapa



1۔۔۔اسلامی بھائیوں کیلئے 72، اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92، دینی طالِبات کیلئے 83، مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کیلئے40، خصوصی اسلامی بھائیوں (گونگے بہروں) کیلئے 27، جیل میں بند قیدیوں کیلئے 52 اور حج و عمرہ کرنے والوں کیلئے 19مَدَنی اِنعامات ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code