نیک بندوں کا ادب (حکایت)/نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری کے چچاکے انتقال پر تعزیت/تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات

نیک بندوں کا ادب (حکایت)

جامعۃ المدینہ کے استاذ مولانامحمد خلیل عطاری مدنی کے انتقالِ پُر مَلال پر تعزیت

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادِری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے محمد شفیق صاحب(مرکز الاولیا لاہور)

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

آپ کے شہزادے محمد خلیل مدنی جنہوں نے 2003ء میں گلستانِ جوہر میں واقع جامعۃ المدینہ سے سندِ فراغت حاصل کی پھر جامعۃ المدینہ کاہنہ نو مرکز الاولیاء (لاہور) میں ناظم و مدرِّس رہے، نیپال میں بھی جامعۃ المدینہ میں دورۂ حدیث پڑھانے گئے اور تاحال حدیث شریف کی تدریس کررہے تھے، 15 شعبانُ المعظم 1439ھ کو بائیک ایکسیڈنٹ کی وجہ سے سخت دِماغی چوٹ آئی اور باقاعدہ ہوش میں نہ آسکے اور یہی چوٹ 22شعبان المعظم 1439سنِ ہجری بروز بدھ بعمر اکتالیس سال اِن کے انتقالِ پُر ملال کا سبب بنی، اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ۔ میں آپ سے، اِن کی امّی جان سے، ان کے دو بچوں جعفر عطاری اور اُمِّ حبیبہ عطاریہ سے اور سبھی سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ پاک آپ سب اور مرحوم کے بچوں کی امّی کو صبر اور اس پر اجر عطا فرمائے۔مرحوم خلیل مدنی کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مدنی پھول پیش کرتا ہوں: حضرت سیّدنا امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ بیماری کی وجہ سے ٹیک لگائے ہوئے تھے آپ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی خدمت میں حضرت ابراہیم بن طہمان علیہ رحمۃ  الرَّحمٰنکا ذکرِ خیر ہوا تو فوراً سیدھے بیٹھ گئے اور فرمانے لگے صالحین اور نیک بندوں کے تذکرے کے وقت ٹیک لگاکر بیٹھنا مناسب نہیں۔(الآداب الشرعیّہ،ص 446)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نگرانِ شوریٰ مولانا عمران عطاری کے چچاکے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کے چچا جان حاجی انور خانانی کے انتقال کی خبر ملنے پر براہِ راست (Live) مدنی مذاکرے میں ان کے لواحقین اور نگرانِ شوریٰ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت فرمائی۔

تعزیت و عیادت کے مختلف پیغامات

شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے ٭حاجی اشتیاق عطاری سے ان کے بیٹے محمد بلال (لالہ موسیٰ، باب المدینہ کراچی) ٭حافظ محمد نعمان سے عشاء افتخار عطاریہ (راولپنڈی) ٭محمد شفیع عطاری سے ان کے والد محمد سمیع عطاری(واہ کینٹ) ٭ظہیر عطاری سے ان کی والدہ (خلیجی ملک) ٭محمد عمران سے ان کی والدہ نور النساء (زم زم نگر،حیدرآباد) ٭محمد شفیق عطاری سے ان کی بھتیجی بنتِ اکرم عطاریہ (اورنگی ٹاؤن،باب المدینہ کراچی) ٭خاور صغیر عطاری سے ان کے والد صغیر عطاری ٭محمد شکیل چمبڑ سے ان کی والدہ اُمِّ شکیل ٭محمد سلیم سے ان کی صاحبزادی صائمہ عطاریہ (رحیم یار خان) ٭حاجی محمد اکرم و برادران سے ان کے والد اور حاجی محمد علی رضا کے مدنی منّے حسن رضا کے نانا جان شمس الدّین ٭راشد عطاری و برادران سے ان کے والدِ محترم (رحیم یار خان) ٭حنظلہ عطاری سے ان کے والد محمد عابد عطاری (گجرات) اور ٭عصمت اللہ عطاری سے ان کے صاحبزادے قاری حمید اللہعطاری (خیبر پختون خواہ) کے انتقال پر تعزیت فرمائی اور لواحقین کو صبر کی تلقین فرماتے ہوئے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کی نیت سے تقسیمِ رسائل اور مدنی قافلے میں سفرکرنے کی ترغیب دلائی۔ نیز اپنے صُوری پیغام (Video Message) کے ذریعے محمد عمران سے ان کے بچوں کی امّی اُمِّ اریبہ کی عیادت فرمائی اور دعائے صحت فرماتے ہوئے اِنہیں صبر و ہمت سے کام لینے کی ترغیب دلائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code