حمد /مناجات
مِٹا دے ساری خطائیں مِری مٹا یاربّ |
مِٹا دے ساری خطائیں مِری مٹا یاربّ بنادے نیک بنا نیک دے بنا یاربّ |
بنادے مجھ کو الٰہی خلوص کا پیکر قریب آئے نہ میرے کبھی رِیا یاربّ |
اندھیری قبر کا دل سے نہیں نکلتا ڈر کروں گا کیا جو تُو ناراض ہوگیایاربّ |
گناہگار ہوں میں لائقِ جہنَّم ہوں کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یاربّ |
بُرائیوں پہ پشیماں ہوں رحم فرمادے ہے تیرے قہر پہ حاوی تِری عطا یاربّ |
میں کرکے توبہ پلٹ کر گناہ کرتا ہوں حقیقی توبہ کا کردے شرَف عطا یاربّ |
نہیں ہے نامۂ عطّاؔر میں کوئی نیکی فقط ہے تیری ہی رحمت کا آسرا یاربّ |
وسائلِ بخشش مُرَمَّم،ص78 از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ |
Comments