فیضان مدنی مذاکرہ

بزرگانِ دین وسلف صالحین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم کی کتابِ حیات کاہر صفحہ ہمارے لئے راہنمائی کا سامان کرتا ہے کیونکہ اِن پاکیزہ ہستیو ں کے صبح وشام ربّ کریم اور رسول رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضا پانے کی کوشش میں گزرتے ہیں لہذا اگر ہم ان کے حالات وفرامین کی روشنی میں اپنی زندگی کو گزارنے کا سامان کریں تواِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّہماری دنیاو آخرت سنور جائے گی۔

پیارےاسلامی بھائیو! پندرھویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت شیخ طریقت، امیراہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ”مدنی مذاکروں“ کے ذریعے عقائدو اعمال، فضائل و مناقب ،شریعت وطریقت، اور اخلاقیات و اسلامی معلومات وغیرہ کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے علم وحکمت سے معمور جوابات کے ذریعے مسلمانوں کی تربیت فرماتے رہتے ہیں۔

آپ کے اِن علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھولوں سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو فیضیاب کرنے کیلئے مجلس اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ کا شعبہ”فیضانِ مَدَ نی مذاکرہ“ان مَدَنی مذاکرات کو ترمیم و اضافہ کے ساتھ تحریری صورت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتاہے۔ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کا اشاعتی ادارہمکتبۃ المدینہ 23مدنی مذاکروں پر مشتمل 31رسائل چھاپ چکا ہے، تین رسائل چَھپنے کیلئے پریس میں ہیں، جبکہ 4رسائل عنقریب پریس بھیجے جانے والے ہیں۔ شائع شدہ 31رسائل کے نام یہ ہیں:(1)وضو کے بارے میں وسوسے اور ان کا علاج (2)مقدس تحریرات کے آداب کے بارے میں سوال جواب (3)پانی کے بارے میں اہم معلومات (4)بلند آواز سے ذِکر کرنے میں حکمت (5)گونگے بہروں کے بارے میں سوال جواب (6)جنتیوں کی زبان (7)اِصلاحِ امت میں دعوتِ اسلامی کا کردار (8)سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا اندازِ تبلیغِ دین (9)یقینِ کامل کی برکتیں (10)وَلِیُّ اللہ کی پہچان (11)نام کیسے رکھے جائیں؟ (12)مساجد کے آداب (13)ساداتِ کرام کی عظمت (14)تمام دنوں کا سردار (15)اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟ (16)نیکیاں چھپاؤ (17)یتیم کسے کہتے ہیں؟ (18)تجدیدِ ایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ (19)پیری مریدی کی شرعی حیثیت (20)قطبِ عالم کی عجیب کرامت (21)سفرِ مدینہ کے بارے میں سوال جواب (22)نظر کی کمزوری کے اسباب مع علاج (23)شریر جنات کو بدی کی طاقت کہنا کیسا؟ (24)بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے ؟ (25)اَنبیا و اولیا کو پکارنا کیسا؟ (26)تحفے میں کیا دینا چاہئے؟ (27) تنگدستی اور رِزق میں بے برکتی کا سبب (28)حافظہ کمزور ہونے کی وجوہات (29)صلح کروانے کے فضائل (30)دِل جیتنے کا نسخہ(31)جنَّت میں مَردوں کو حوریں ملیں گی تو عورتوں کو کیا ملے گا؟

پیارےاسلامی بھائیو! امیرِاہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ان مدنی گلدستوں کا مطالعہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عقائدو اعمال کی دُرستی، ظاہر و باطن کی اصلاح اورمحبت الٰہی و عشق رسول کی لازوال دولت کے ساتھ ساتھ مزید حصول علم دین کا جذبہ بھی بیدار ہوگا۔ آپ خود بھی ان رسائل کا مطالعہ کیجئے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دلائیے۔ رب کریم ہمیں ان کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

٭…شعبہ تراجم ،المدینۃ العلمیہ ،باب المدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code