مدنی ستارے
ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021
مَدَنی ستارے
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیرمعمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضان ِ مدینہ گلیانہ “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے12سالہ علی حسن بن تنویر اختر کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :
اَلحمدُ لِلّٰہ!ایک ماہ میں مکمل ناظرہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ تقریبا ً 12 ماہ میں قراٰنِ کریم حفظ کیا۔ تقریبا ً 6ماہ سے گھر درس دینے کے ساتھ ساتھ علم کی پیاس بجھانے کے لئے امیر ِاہل ِسنّت اور المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کی 40 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ امیرِاہل سنّت کی طرف سے ملنے والے ہفتہ وار رسائل میں سے بھی 40 رسائل کا مطالعہ کر لیا ہے ۔ درس ِنظامی (عالم کورس ) کے بعد مفتی کورس کے لئے بھی پُر عزم ہیں ۔
ان کے استاذِ محترم ان کے بارے میں تأثرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ما شآءَ اللہ!اچھا اور محنتی بچّہ ہے ، سبق سے کبھی ناغہ نہیں کیا ۔
Comments