مَدَنی ستارے

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی2022ء

اَلحمدُلِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سَراَنجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ شیرانوالہ گیٹ (لاہور) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگارہے ہیں ، جن میں سے14 سالہ محمد بلاول بن عابد احمد  کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُلِلّٰہ! 7ماہ 26 دن میں حفظ ِ قراٰن مکمّل کیا ، 1 ماہ کی مختصر مدت میں ناظرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ اس ننھی سی عمر میں بھی نمازِ پنجگانہ ، تہجد اور اشراق چاشت کی پابندی کے علاوہ امیرِ اہلِ سنّت اور المدینۃ العلمیہ(اسلامک ریسرچ سینٹر) کے 11سے زائد رسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں ۔ 12 ماہ سے مدنی مذاکرہ  سننے کا بھی معمول ہے ۔ مزید یہ کہ درسِ نظامی(یعنی عالم کورس) کرنے کے بعد تخصص فی الفقہ (مفتی کورس ) کرنے کا ذہن بھی رکھتے ہیں ۔

 ان کے استاذِ محترم ان کے بارے میں تأثرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ما شآءَ اللہ! اعلیٰ اخلاق اور اچّھے ذہن کے مالک ہیں اور پڑھائی کا شوق بھی رکھتے ہیں ۔


Share

Articles

Comments


Security Code