مدرسۃُ المدینہ ناظم آباد لاہور

مدرسۃُ المدینہ ناظم آباد(لاہور)

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2022ء

قراٰنِ پاک رُشد و ہدایت کا اعلیٰ سَر چشمہ اور قوموں کی ترقّی و عُروج  کا سبب ہے۔ درست تلاوتِ قراٰن ہر مسلمان پر لازم و ضروری ہے۔ تعلیم ِ قراٰن کے لئے دعوتِ اسلامی کا مدرسۃُ المدینہ ناظم آباد (شاد باغ لاہور)بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

 “ مدرسۃ المدینہ ناظم آباد (لاہور ) “ کی تعمیر کا آغاز 2000 ءمیں ہوا ، اسی سال باقاعدہ پڑھائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ، اس مدرسۃُ المدینہ کا سنگِ بنیاد و افتتاح حاجی دانیال عطاری (نگران وزیرآباد)نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے کیا ۔

اس درسگاہ میں حفظ کی 11 جبکہ ناظرہ کی 2 کلاسز ہیں جن میں 415طلبہ تعلیمِ قراٰن حاصل کرنے میں مصروف ہیں ، اب تک (یعنی 2022ء تک ) اس مدرسۃُالمدینہ سے 2000 بچوں نے ناظرہ جبکہ 1300 طلبہ نے حفظِ قراٰن مکمل کرنے کی سعادت پائی ہے۔ اس مدرسہ سے فراغت پانے والوں میں سے 225  طلبہ نے درسِ نظامی میں داخلہ لیا اور 125 طلبہ تکمیلِ درسِ نظامی کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ ناظم آباد کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code