مدرسۃُ الدینہ
ماہنامہ فروری2022
مدرسۃُ المدینہ سمندری(فیصل آباد ، پنجاب پاکستان)
قراٰنِ کریم وہ واحد کتاب ہے جس کے ہر بار پڑھنے میں قاری کو ایک نئی چاشنی نصیب ہوتی ہے ، اس چاشنی کو لوگوں تک پہچانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے بہت سارے مدارس کاقیام کیا ہے اسی کی ایک کڑی مدرسۃُ المدینہ سمندری بھی ہے جوکہ ضلع فیصل آباد کے نواحی شہر سمندری میں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں واقع ہے۔
“ مدرسۃُ المدینہ سمندری “ کی تعمیر کا آغاز2007 میں جبکہ تعلیم و تعلّم(پڑھائی ) کا سلسلہ2009 میں ہوا ، اس مدرسے کا سنگِ بنیاد نگرانِ کابینہ حاجی خالد عطّاری نے رکھا۔ اس مدرسۃُ المدینہ میں حفظ وناظرہ کی 6 کلاسز ہیں جن میں زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد 145 ہے۔ سال 2020ء تک اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش165طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکےہیں جبکہ 480 بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم سے فیضیاب ہوئے۔ اس مدرسۃُالمدینہ سے فراغت پانے والے تقریباً 105طلبہ نے درسِ نظامی(یعنی عالم کورس) میں داخلہ لیااور15 طلبہ نے کورس مکمل کر کے علمِ دین کا خزانہ اپنے سینے میں بسایا۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ( سمندری) کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
Comments