مدرسۃُ المدینہ گلشنِ راوی

مدرسۃُ المدینہ گلشنِ راوی (لاہور)

ماہنامہ فیضان مدینہ جولائی 2022ء

اللہ مجھے حافظِ قراٰن بنا دے                                                                                                                     قراٰن کے احکام پہ بھی مجھ کو چلا دے

دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ میں حفظِ قراٰن اور ناظرہ کی تعلیم فی سبیلِ اللہ  دی جاتی ہے ۔  اسی کی ایک کڑی مدرسۃ ُ المدینہ  گلشنِ راوی (لاہور ) بھی ہے ۔

اس مدرسۃُ المدینہ کی تعمیر کا آغاز 1993ءمیں ہوا اسی سال تعلیم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔  اس مدرسہ  کا افتتاح  بزرگ شخصیت سیّد عثمان رضا رضوی  (مرحوم)نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے کیا ۔ اس مدرسۃُ المدینہ میں ناظرہ کی 2 جبکہ حفظ کی 5کلاسز ہیں ۔ فی الحال 157 طلبہ یہاں پر زیورِ علم سے آراستہ ہو رہے ہیں جبکہ اس درسگاہ سے حفظ ِ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد 925 اور ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والوں کی تعداد 1545 ہے۔  اس مدرسۃُ المدینہ سے فراغت پانے والے طلبہ میں سے 310 طلبہ نے درس ِ نظامی (عالم کورس ) میں داخلہ لیافضلِ خداوندی سے  120 طلبہ یہ کورس مکمل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔  اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول ”  مدرسۃُ المدینہ گلشنِ راوی  ( لاہور ) “ کو ترقّی وعُروج عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code