اپنے مرحومین کو تحفے بھیجا کرو!

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2023

اپنے مَرحومین کو تحفے بھیجا کرو !

مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” شرحُ الصُّدور  ( اُردو )  “ صفحہ نمبر 524 پر ہے : حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں نے نبیِّ رحمت ، شفیعِ اُمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کوارشادفرماتے سنا : جب گھر والے اپنے فوت شُدہ کی طرف سے صدقہ کرتے ہیں تو حضرت جبریل امین علیہ السّلام اسے نور کے تھال میں تحفہ بنا کر رکھتے ہیں ، پھر قبر کے کنارے کھڑے ہو کر فرماتے ہیں : اے گہری قبروالے ! یہ تحفہ  ( Gift )  ہے جو تیرے گھر والوں نے تیری طرف بھیجا ہے اسے قبول کر۔ پھر وہ تحفہ اسےدے دیا جاتا ہے تو وہ اس تحفے سے بہت خوش ہوتا ہے اور اس کےوہ پڑوسی ( مردے )  غمگین ہوجاتے ہیں جنہیں کوئی تحفہ نہیں بھیجاگیا۔

 ( معجمِ اوسط ، 5 / 37 ، حدیث : 6504 )

صبر کرو !

حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  انصار میں سے ایک شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے اور اُن کی مِزاج پُرسی فرمائی تو انہوں نے عرض کی : یَانبیَّ اللہ ! میں نے سات راتوں سے آنکھ نہیں جھپکی اور نہ کوئی مجھ سے ملنے کے لئے آیا ہے۔ تو آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : اے میرے بھائی ! صبر کرو ، اے میرے بھائی صبر کرو ، تم اپنے گناہوں سے ایسے نکل جاؤ گے جیسے ان میں داخل ہوتے وقت تھے۔ ( شعب الایمان ، 7 / 181 ، حدیث : 9925 )

پیغاماتِ عطّار : شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے Video اور Audio پیغامات کے ذریعے دُکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مئی 2023ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ ” پیغاماتِ عطّاؔر “ کے ذریعے تقریباً 2790 پیغامات جاری فرمائے جن میں 460 تعزیت کے ، 2205 عیادت کے جبکہ 125 دیگر پیغامات تھے۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ بیماروں کے لئے دعائے صحت و  عافیت فرمائی۔

جن مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اُن میں سے 10 کے نام یہ ہیں :

 ( 1 ) پیرِ طریقت حضرت مولانا الحاج سیّد حاجی میاں باپو وِیرَمْگام والے شاہ صاحب  ( تاریخِ وفات : 8شوّال شریف 1444ھ مطابق 29اپریل 2023ء ، وِیرَمْگام گجرات ہند )   ( 2 ) حضرت پیر سیّد محمد اسلم علی شاہ چشتی نظامی تونسوی صاحب کے شہزادے سیّد منوّر عباس شاہ  ( تاریخ وفات : 5شوّال شریف 1444ھ مطابق 26اپریل2023ء ، اوکاڑہ ، پنجاب )   ( 3 ) رئیسُ القلم حضرت علّامہ   مولانا محمد یاسین اختر مصباحی صاحب  ( تاریخ وفات : 17شوّال شریف 1444ھ مطابق 7مئی 2023ء ، دہلی ، ہند )   ( 4 ) حضرت پیر سیّد اشتیاق حسین شاہ صاحب جماعتی  ( تاریخ وفات : 18شوّال شریف 1444ھ مطابق 8مئی2023ء ، علی پور سیداں ، نارووال ، پنجاب )   ( 5 ) حضرت صاحبزادہ حافظ اعجاز حسین قادری صاحب  ( تاریخ وفات : 25شوّال شریف 1444ھ مطابق 16مئی 2023ء ، گوجرانوالہ ، پنجاب )   ( 6 )  ( استاذُالعلماء الجامعہ الاشرفیہ مبارک پور ، یوپی ہند )  حضرت مولانا مفتی عبدالحق رضوی صاحب کی اہلیہ محترمہ  ( تاریخِ وفات : 27شوّال 1444ھ مطابق 18مئی 2023ء ، گونڈہ  ( Gonda ) ، اترپردیش ہند )   ( 7 ) حافظ محمد صادق قادری صاحب  ( تاریخ وفات : 29شوّال شریف 1444ھ مطابق 20مئی 2023ء ، کامرہ اٹک ، پنجاب )   ( 8 ) پیرِ طریقت حضرت محمد کمال میاں جمیلی سلطانی صاحب  ( سجادہ نشین دربارِ سلطانی کراچی )  کی امّی جان  ( تاریخ وفات : 18شوّال شریف 1444ھ مطابق 9مئی 2023ء ، خواجہ و رضا کے ہند )   ( 9 ) محمد فیض بخش گُرمانی صاحب  ( تاریخ وفات : 14شوّال شریف 1444ھ مطابق 5مئی 2023ء ، کراچی )   ( 10 ) حضرت مولانا عبداللہ جلال صاحب کے والدِ محترم جلال خان  ( تاریخ وفات : 25شوّال شریف 1444ھ مطابق 16مئی 2023ء ، کراچی )

جن کی عیادت کی اُن میں سے 6کے نام یہ ہیں :

 ( 1 ) پیرِ طریقت حضرت خواجہ محمد خالد محمود نقشبندی  ( لاہور )   ( 2 ) اُستاذُالعلماء حضرت علّامہ مولانا محمد عیسیٰ برکاتی  ( بانی و مہتمم نوری برکاتی و کُلِّیَّہ فاطمۃ الزہراء للبنات ، ہند )   ( 3 ) حضرت مولانا ایوب مغل نورانی صاحب  ( ملتان )   ( 4 ) مولانا محمد امین صاحب  ( حافظ آباد )   ( 5 ) مولانا ابوساجد محمد عابد علی عطّاری چشتی  ( گوجرانوالہ )   ( 6 ) مولانا غلام حیدر ہاشمی چشتی صاحب  ( اقبال ٹاؤن ، لاہور ) ۔


Share

Articles

Comments


Security Code