انڈونیشیا کے عظیم عالمِ دین تُنکو(جناب) حاجی محمد امین بن حاجی محمود کے انتقال پر تعزیت

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری 2023ء

انڈونیشیا کے عظیم عالمِ دین تُنکو ( جناب )  حاجی محمد امین بن حاجی محمود کے انتقال پر تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَم النَّبِیّٖن

قبرستان جانے کا فائدہ : مکتبۃُ المدینہ کی کتاب  ” شرحُ الصدور “   ( اردو ) صفحہ نمبر 387 پر ہے : حضرت سیّدُنا ابو ہریرہ  رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں : جس نے قبرستان جا کر مُردوں کے لئے اِستغفار اور دعائے رحمت کی گویا وہ ان کے جنازوں میں شریک ہوا اور ان کی نمازِ جنازہ پڑھی۔ ( شرح الصدور ، ص226 )

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مجھے یہ افسوسناک خبر ملی کہ امیرُ شاہِرمَان ، حیدر شاہ مِیْنَار ، محمد اور مَرْحَبَن کے ابو جان تُنکُو حاجی محمد امین بن حاجی محمود پہلی ربیعُ الاول شریف 1444 ہجری مطابق 28 ستمبر 2022ء کو 95 سال کی عمر میں انڈونیشیا میں انتقال فرما گئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن !

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ط  وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَم النَّبِیّٖن

یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! تنکو حاجی محمد امین بن حاجی محمودکو غریقِ رحمت فرما ، اِلٰہَ العٰلمین ! انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرما ، یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِین اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے ! ان کی قبر جنّت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، تاحدِ نظر وسعت پائے ، یَاکاشفَ الْغَمّ اے رنج و غم دور کرنے والے ! ان کی قبر سے ہر وحشت ، تنگی اور اندھیرا دور فرما ، یَاربّ مصطفےٰ ! بطفیلِ نورِ مصطفےٰ ان کی قبر تاحشر جگمگاتی رہے۔

روشن کر قبر بیکسوں کی                                                                                    اے شمعِ جمالِ مصطفائی

تاریکیِ گور سے بچانا                                                     اے شمعِ جمالِ مصطفائی

یَاغَفارَ الذُّنُوب اے گناہوں کی مغفرت فرمانے والے ! مرحوم کو بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر انہیں جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا ، یااللہ پاک ! تمام سوگواروں کو صبرِجمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما ، یَاذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرام اے عظمت و عزت والے ! میرے پاس جو کچھ ٹُوٹے پُھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان پر اجر عطا فرما ، یہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عنایت فرما ، بوسیلۂ خَاتَم النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا ثواب مرحوم تُنکو حاجی محمد امین بن حاجی محمود سمیت ساری امّت کو عنایت فرما۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَم النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

بےحساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

حضرت مفتی لیاقت رضوی صاحب کے لئے دعائے صحت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَم النَّبِیّٖن

صبر کا معنیٰ : حضرت سیّدُنا سری سقطی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : صبر کا معنیٰ یہ ہے کہ تو زمین کی طرح ہوجائے جو پہاڑوں اور آدمیوں کو اٹھائے ہوئے ہے اور زمین اس بوجھ کا نہ انکار کرتی ہے اور نہ اسے مصیبت سمجھتی ہے بلکہ اسے اپنے مولیٰ کی نعمت و عطیہ کہتی ہے۔

 ( حلیۃ الاولیاء ، 10 / 124 ، رقم : 14723 )

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَط وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَم النَّبِیّٖن

یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! حضرت مولانا مفتی لیاقت رضوی صاحب کو کمزوری اور دیگر بیماریوں سے شفائے کاملہ ، عاجلہ ، نافعہ عطا فرما ، یَاشَافِیَ الْاَمْراض اے بیماریوں میں شفا دینے والے ! ان کی بیماری دور کرکے انہیں صحتوں ، راحتوں ، عافیتوں ، عبادتوں ، ریاضتوں ، دینی خدمتوں اور سنّتوں بھری طویل زندگی عطا فرما ، یاربّ باری ! یہ بیماری ، یہ تکلیف ، یہ پریشانی ان کے لئے ترقیِ درجات کا باعث ، جنّتُ الفردوس میں بےحساب داخلے اور جنّتُ الفردوس میں تیرے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بننے کا ذریعہ بن جائے ، یَاکَشَّافَ الْکُرَب اے دُکھ درد اور پریشانی دور کرنے والے ! کربلا والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے۔ یَااَرحمَ الرَّاحمین اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے ! ان کے حالِ زار پر رحم و کرم فرما ، ان کی بیماریاں ، تکلیفیں ، امراض دور کر دے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَم النَّبِیّٖن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ ! لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ ! لَابَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ !

بےحساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

مختلف پیغاماتِ عطّاؔر

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اکتوبر2022ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ  ” پیغاماتِ عطّاؔر “  کے ذریعے تقریباً3112پیغامات جاری فرمائے جن میں 382تعزیت کے ، 2442 عیادت کے جبکہ288 دیگر پیغامات تھے۔


Share

Articles

Comments


Security Code