تعزیت و عیادت
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2023
اپنے مُردوں کی خُوبیاں بیان کرو
مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” شرحُ الصُّدور ( اُردو ) “ صفحہ نمبر 506 پر ہے : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ حُضور نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : اپنے مُردوں کی خُوبیاں بیان کرو اور اُن کی بُرائیوں سے باز رہو۔ ( ترمذی ، 2 / 312 ، حدیث : 1021 )
حضرت سری سقطی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : صبر کا معنیٰ یہ ہے کہ تو زمین کی طرح ہوجائے جو پہاڑوں اور آدمیوں کو اُٹھائے ہوئے ہے اور زمین اس بوجھ کا نہ انکار کرتی ہے اور نہ اسے مصیبت سمجھتی ہے بلکہ اسے اپنے مولا کی نعمت اور عطیہ کہتی ہے۔ ( حلیۃ الاولیاء ، 10 / 124 )
پیغاماتِ عطّار : شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے Video اور Audio پیغامات کے ذریعے دُکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپریل 2023ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ ( اسلامک ریسرچ سینٹر ) کے شعبہ ” پیغاماتِ عطّاؔر “ کے ذریعے تقریباً 2806 پیغامات جاری فرمائے جن میں 372 تعزیت کے ، 2333 عیادت کے جبکہ 101 دیگر پیغامات تھے۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ بیماروں کے لئے دعائے صحت و عافیت فرمائی۔
جن مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اُن میں سے 8 کے نام یہ ہیں :
( 1 ) شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطّاری کی مُمانی جان اور حاجی آصف پولانی کی امّی جان کے انتقال ( تاریخ وفات : 7 شوّال شریف 1444ھ مطابق 28اپریل 2023ء ، کراچی ) پر تمام سوگواروں سے تعزیت فرمائی اور مرحومہ کے لئے دُعائے مغفرت فرمائی۔ ( 2 ) مناظرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا مرزا خان نقشبندی صاحب ( تاریخ وفات : 7 رمضان شریف 1444ھ مطابق 29مارچ 2023ء ، خیبرپختون خواہ ) ( 3 ) حضرت مولانا حاجی فقیر باروی صاحب ( تاریخ وفات : 7رمضان شریف 1444ھ مطابق 29مارچ 2023ء ، چوک اعظم لیہ ، پنجاب ) ( 4 ) حضرت مولانا سیّد نصیر احمد شاہ صاحب بخاری ( تاریخ وفات : 15رمضان شریف 1444ھ مطابق 6اپریل 2023ء رحمانی نگر ، سندھ ) ( 5 ) حضرت علّامہ مولانا مفتی غلام دستگیر صاحب ( تاریخ وفات : 16رمضان شریف 1444ھ مطابق 7 اپریل 2023ء ، خیرپورٹامیوالی ، ضلعبہاولپور ، پنجاب ) ( 6 ) ( رکن ختمِ نبوت ، کراچی علما کونسل ) حضرت علّامہ مولانا محمد فیاض قادری صاحب کی امّی جان ( تاریخ وفات : 26رمضان 1444ھ مطابق 17اپریل 2023ء ، کراچی ) ( 7 ) خلیفۂ اعلیٰ حضرت ، سیّد ایوب علی رضوی شاہ صاحب رحمۃُ اللہ علیہ کی بیٹی سیّدہ شمیم فاطمہ ( تاریخ وفات : 3شوّال شریف 1444ھ مطابق 24اپریل 2023ء ، لاہور ) ( 8 ) حضرت علّامہ مولانا مفتی ندیمُ الرّحمٰن ہاشمی صاحب کی امّی جان ( تاریخ وفات : 3شوّال شریف 1444ھ مطابق 24اپریل 2023ء ، خیبرپختون خواہ ) ۔
جن کی عیادت کی اُن میں سے 9کے نام یہ ہیں :
( 1 ) اُستاذُ العلماء حضرت علّامہ مولانا محمد عبدالحق بندیالوی صاحب ( آستانہ عالیہ بندیال شریف ) ( 2 ) یادگارِ اَسلاف ، اُستاذُالعلماء حضرت علّامہ مولانا غلام قمرالدّین سیالوی صاحب ( سینیئر مدرس دارُالعلوم امجدیہ ، کراچی ) ( 3 ) پیرِ طریقت میاں عبدالباقی ہمایوں ( سجادہ نشین درگاہ عالیہ ہمایوں شریف ، شکارپور سندھ ) ( 4 ) صاحبزادہ پیر منظور الحسن سواگی صاحب ( آستانہ عالیہ سواگ شریف ، لیہ پنجاب ) ( 5 ) حضرت علّامہ مولانا قاری غلام شبیر حبیبی قادری ( امام و خطیب جامع مسجد اقصیٰ ریلوے لوکو شیڈ ، سکھر ) ( 6 ) پیرِ طریقت ، حضرت علّامہ مولانا اصغر نقیبی صاحب ( ملتان ) ( 7 ) حضرت علّامہ صاحبزادہ پیر ابوبکر چشتی صاحب ( راولپنڈی ) ( 8 ) مفتی محمد ابراہیم فیضی صاحب ( مہتمم مرکز سیّد دانیال جام پور ، ضلع ڈی جی خان ) ( 9 ) مولانا ابومصطفیٰ علی رضا مدنی ( مدرس جامعۃُ المدینہ جامشورو ، سندھ ) ۔
Comments