حضرت پیر سیّد فیضُ الحسن شاہ صاحب بخاری قادری کے انتقال پر تعزیت

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2022

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

اگر جانوروں کو موت کا علم ہوتا!

مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” اللہ والوں کی باتیں “ جلد6 ، صفحہ نمبر 540 پر ہے : حضرتِ سیِّدُنا سفیان ثوری رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا : جس طرح تمہیں   موت کا علم ہے اگر اس طرح جانوروں   کو بھی ہوتا تو تمہیں   کوئی بھی موٹا تازہ جانور کھانےکو نہ ملتا۔ ( حلیۃُ الاولیاء ، 6 / 435 ملخصاً )

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے  اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مجھے یہ افسوسناک خبر ملی کہ حضرت پیر سیّد قمرُالحسن شاہ صاحب ، سیّد مظہرُالحسن شاہ صاحب ، سیّد فخرُ الحسن شاہ صاحب اور سیّد اظہرُالحسن شاہ صاحب کے ابوجان اور حضرت پیر سیّد شاہد حسین شاہ صاحب بخاری قادری اور سیّد منظور حسین شاہ صاحب بخاری قادری کے بھائی جان حضرت پیر سیّد فیضُ الحسن شاہ صاحب بخاری قادری گردوں اور سانس کے مرض میں مبتلا رہتے ہوئے 26صفر شریف 1444سنِ ہجری مطابق 22ستمبر 2022ء کو 65 سال کی عمر میں نارووال پنجاب میں وفات پاگئے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن!

میں تمام سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر و ہمت سے کام لینے کی تلقین ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ط  وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالہ و  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! حضرت پیر سیّد فیضُ الحسن شاہ صاحب بخاری قادری کو غریقِ رحمت فرما ، اِلٰہَ العٰلمین! انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرما ، یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِین اے سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والے! ان کی قبر جنّت کا باغ بنے ، رحمت کے پھولوں سے ڈھکے ، تاحدِ نظر وسعت پائے ، یَاربِّ مصطفےٰ! نورِ مصطفےٰ کا صدقہ ان کی قبر تاحشر جگمگاتی رہے۔

روشن کر قبر بیکسوں کی                                                                            اے شمعِ جمالِ مصطفائی

تاریکیِ گور سے بچانا                                                                                             اے شمعِ جمالِ مصطفائی

یَاغَفارَ الذُّنُوب اے گناہوں کی مغفرت فرمانے والے! مرحوم کو بے حساب بخش کر جنّتُ الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا ، یااللہ پاک! تمام سوگواروں کو صبرِجمیل اور صبرِ جمیل پر اجرِ جزیل مرحمت فرما ، یَاذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرام اے عظمت و عزت والے! میرے پاس جو کچھ ٹُوٹے پُھوٹے اعمال ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان پر اجر عطا فرما ، یہ سارا اجر و ثواب جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو عنایت فرما ، بوسیلۂ خَاتَم النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ سارا ثواب مرحوم حضرت پیر سیّد فیضُ الحسن شاہ صاحب بخاری قادری سمیت ساری امّت کو عنایت فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

بےحساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

مفتی ظہور احمد سیالوی صاحب کے لئے دعائے صحت

تین اچھی عادتیں

حضرت سیّدُنا وَہب بن مُنَبہ رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : تین چیزیں جس شخص میں ہوں تو اُس نے بھلائی کو پالیا :  ( 1 ) دل کا سخی ہونا  ( 2 ) تکلیفوں پر صبر کرنا  ( 3 ) نرم گفتگو کرنا۔ ( موسوعۃ ابن ابی الدنیا ، 4 / 28 )  

یاربَّ المصطفےٰ جَلَّ جَلَالہ و  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! مفتی ظہور احمد سیالوی صاحب کو دل کی بیماری سے شفائے کاملہ ، عاجلہ ، نافعہ عطا فرما ، یَاشَافِیَ الْاَمْراض اے بیماریوں میں  شفا دینے والے! ان کی بیماری دور کرکے انہیں صحتوں ، راحتوں ، عافیتوں ، عبادتوں ، ریاضتوں ، دینی خدمتوں اور سنّتوں بھری طویل زندگی عطا فرما ، یاربِّ باری! یہ بیماری ، یہ تکلیف ، یہ پریشانی ان کے لئے ترقیِ درجات کا باعث ، جنّتُ الفردوس میں بےحساب داخلے اور جنّتُ الفردوس میں تیرے پیارے پیارے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بننے کا ذریعہ بن جائے ، یَاکَشَّافَ الْکُرَب اے دُکھ درد اور پریشانی دور کرنے والے! کربلا  والوں کا صدقہ ان کی جھولی میں ڈال دے ، ، یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِین اے سب سے زیادہ رحم فرمانے والے!  ان کے حالِ زار پر رحم و کرم فرما اور ان کی بیماریاں ، تکلیفیں دور کرکے انہیں بیمارِ مدینہ بنا دے۔

لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ! لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ! لَا بَاْسَ طَھُوْرٌ اِنْ شَآءَ اللہ! بےحساب مغفرت کی دُعا کا ملتجی ہوں۔

رُکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطّاری کے لئے دعائے صحت

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رُکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطّاری کی عیادت فرماتے ہوئے ان کے لئے دعائے صحت و عافیت فرمائی۔

مختلف پیغاماتِ عطّاؔر

شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ستمبر2022ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ ” پیغاماتِ عطّاؔر “ کے ذریعے تقریباً2588پیغامات جاری فرمائے جن میں 344 تعزیت کے ، 1960عیادت کے جبکہ 284 دیگر پیغامات تھے۔

Share

Articles

Comments

Security Code