Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain
ترجمہ:اے لہو ولعب کى ناپائىدارلذّتوں مىں مُنْہمک لوگو!بے شک موت لہو ولعب کو ختم کردىتى ہے،کتنے ہی ایسے تھے جنہیں ہم نےاس لذّت میں مست دیکھا مگر وہ اپنے ہمراہیوں سے جدا ہو کردنیا چھوڑ گئے۔
خداکی قسم!ابھی چند ہی دن گزرے تھے کہ دُولہےکا انتقال ہو گیا۔( موسوعة ابن ابی الدنیا،کتاب القبور،من ھتف من المقبرة بموعظة ،۶/۵۷،حدیث:۱۲)
یہی تجھ کو دُھن ہے رہوں سب سے بالا ہو زِینت نرالی ہو فیشن نرالا
جیا کرتا ہے کیا یونہی مرنے والا تجھے حُسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!اس عبرت ناک واقعے کو سُن کر ہمیں ڈر جانا چاہیے اور شادی (نکاح)جیسی عظیم سنّت کی ادائیگی میں خلافِ شریعت کاموں سے باز آجانا چاہیے ورنہ ممکن ہے کہاللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر یہ شادی خانہ آبادی کے بجائے خانہ بربادی کا سبب بن جائے ۔آج اگر ہم اپنے معاشرے میں نظر دوڑائیں تو شادیوں میں کس کس طرح شریعت کی نافرمانیاں کی جاتی ہیں، یہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہے ۔جیسے جیسے شادی کے ایام قریب آتے ہیں گھر پر رشتے داروں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے،شام ہوتے ہی گھر میں ڈھول تماشےاور طرح طرح کے کھیل شروع ہو جاتے ہیں،رقص و سُرُورکی محفلیں سجتی ہیں ،جو رات دیر تک جاری رہتی ہیں حالانکہ یہ سب عبرت ناک انجام کا سبب بن سکتا ہے ۔
حدیثِ پاک میں ہے:اس اُمّت میں زمین میں دھنسنا، صورتوں کا مسخ ہونا اور پتھروں کا برسنا ہو گا۔‘‘ مسلمانوں میں سے ایک شخص نے عرض کی: ’’یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!یہ کب ہو گا؟‘‘ارشاد فرمایا:جب گانا گانے والی لڑکیاں یا لڑکے اور آلاتِ موسیقی عام ہوجائیں گے اور شرابیں پی جائیں گی۔(ترمذی،کتاب الفتن،باب ماجآء فی علامۃ…الخ، ۴/۹۰، حدیث:۲۲۱۹) شادی کے ان فنکشنز