Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ ایک باردُرود شریف پڑھنے والے پر10رحمتیں نازل ہوتی ہیں،ایک دُرود شریف پڑھنے سے10گناہ معاف ہوتے ہیں،ایک دُرود شریف پڑھنے سے10درجات کی بُلندی ہوتی ہے،مرحبا!مکی مدنی،نبی اُمّی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے اُمّتیوں سے کتنا پیارکرتے ہیں کہ اُمّتیوں پر رحمت نازل ہوتی ہے،آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خوش ہوتے ہیں،اُمّتی کے گناہ معاف ہوتے ہیں،آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خوش ہوتے ہیں، اُمّتی کے درجے بُلند ہوتے ہیں،آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَخوش ہوتے ہیں۔برادرِ اعلیٰ حضرت مولانا حسن رضاخان رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کیا خوب لکھتے ہیں:
تم کو تو غلاموں سے ہے کچھ ایسی مَحَبَّت
ہے ترکِ اَدب ورنہ کہیں ہم پہ فدا ہو
(ذوقِ نعت،ص۱۴۷)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادَہ،اُتنا ثواب بھی زِیادَہ۔
نگاہیں نیچی کیے خُوب کان لگاکر بَیان سُنُوں گا،٭ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تعظیم کی