Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَاللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّاللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَـوَیْتُ سُنَّتَ الاعْتِکَاف (ترجَمہ:میں نے سنّتِ اعتکاف کی نیّت کی)
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!جب کبھی داخلِ مسجدہوں،یادآنےپر اِعْتِکافکی نِیَّت کرلیا کریں کہ جب تک مسجد میں رہیں گے اِعْتِکاف کا ثَواب مِلتا رہےگا ۔یادرکھئے !مسجد میں کھانے،پینے، سونے یا سَحَری،اِفطاری کرنے،یہاں تک کہ آبِ زَم زَم یادَم کیاہواپانی پینےکی بھی شَرعاً اِجازت نہیں، اَلبتَّہ اگر اِعْتِکاف کی نِیَّت ہوگی تو یہ سب چیزیں ضِمْناًجائزہوجائیں گی۔اِعْتِکاف کی نِیَّت بھی صِرف کھانے، پینےیاسونےکےلئےنہیں ہونی چاہئےبلکہ اِس کامقصداللہکریم کی رِضاہو۔”فتاویٰ شامی“میں ہے:اگر کوئی مسجدمیں کھانا،پینا،سوناچاہےتواِعْتِکافکی نِیَّت کرلے،کچھ دیرذِکْرُاللہکرے،پھرجوچاہے کرے(یعنی اب چاہے توکھا پی یا سو سکتا ہے)
حضرت سَیِّدناطلحہ انصاریرَضِیَاللہ تَعَالٰی عَنْہُفرماتےہیں کہ ایک مرتبہ میں نےپیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکودیکھاکہ آپ کےچہرۂ انور پر خوشی کےآثار نُمایاں تھے،میں نےعرض کیا!یارسولاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!آج آپ بڑےخوش نظرآرہےہیں توسرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےارشادفرمایا: جبریلِ امین نے مجھےآکرخبردی کہ یا رَسُوْلَاللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ!جوکوئی آپ پر ایک مرتبہ درودِپاک پڑھتاہےاللہ کریم اس پر10 باررحمتیں بھیجتا ہے،10گناہ معاف فرماتا ہے،10 درجات بلندفرماتا ہے۔
(مسند احمد،۵/۵۰۹،حدیث:۱۶۲۵۲)