Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain
شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی عَرَبی تصنیف”شرحُ الصُّدُور بِشَرْحِ حَالِ الْمَوْتٰی وَالْقُبُوْر“ کا اُردو ترجمہ ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّاس کتاب میں موت کی پیدائش کا بیان ہے،اس کتاب میں موت کی یاد میں مددگار چیزوں کا بیان ہے،اس کتاب میں اچھے خاتمے کی علامات کا بیان ہے،اس کتاب میں قبر میں حساب و کتاب کا بیان ہے،اس کتاب میں میت کو قبر میں فائدہ دینے والی چیزوں کا بیان ہے،اس کتاب میں موت کے اچھے اوقات کا بیان ہے،اس کے علاوہ اس کتاب میں مُردوں کے احوال کے بارے میں بھی دیگر اہم ترین معلومات کا انمول خزانہ موجود ہے ،لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب فرمائیے،خود بھی اس کا مطالعہ کیجئے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی پڑھنے کی ترغیب دِلائیے۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھا بھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔ آئیے!اس کتاب سے عبرت و نصیحت سے بھرپور ایک لرزہ خیز حکایت سنئے اور اپنے اندر فکرِ آخرت پیداکرنے کی کوشش کیجئے،چنانچہ
رَقْص وسُرودکی محفل اورخوفناک آواز!
حضرت سیِّدُنا سعىدبن ہاشِم سُلَمِىرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں:بستی کے ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر اپنے گھر میں رقص و سُرود کی محفل برپا کی،اس گھر کے ساتھ ہی قبرستان تھا، رات کو جب یہ محفل اپنے جوبن پر تھی تو اچانک لوگوں نے قبرستان سے ایک خوفناک آواز سُنی، جس سے ان کے دل دہل گئے اور وہ ایسے خاموش ہو گئے گویاانہیں سانپ سونگھ گیا ہو،پھر قبرستان سے کسی نےیہ اشعار پڑھے:
یَااَہْلَ لَذَّةِ لَھْوٍ لَاتَدُوْمُ لَھُمْ اِنَّ الْمَنَایَا تُبِیْدُ اللَّھْوَ وَاللَّعِبَا
کَمْ قَدْ رَاَیْنَاہٗ مَسْرُوْرًا بِلَذَّتِہٖ اَمْسٰی فَرِیْدًا مِّنَ الْاَھْلِیّٖنَ مُغْتَرِبَا