Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain
سےمحبت نہیں کرتے؟میری محنت ومشقت تمہارے علاوہ دوسروں پر صرف ہو رہی ہے، میں تمہارے علما کودنیا سے رخصت ہوتے دیکھ رہا ہوں اوریہ بھی دیکھ رہاہوں کہ تمہارے بے علم،علم حاصل نہیں کرتے۔تم رزق کی تلاش میں اپنی آخرت بُھولے بیٹھے ہو۔سُنو! ایک قوم نےمضبوط محلات تعمیر کئے، کثیر مال اکٹھا کیا اور لمبی لمبی اُمیدیں باندھیں مگر وہی محلات ان کی قبروں میں تبدیل ہو گئے، ان کی اُمیدوں نےانہیں دھوکےمیں ڈالااوران کا مال ضائع ہوگیا،خبردار! علم حاصل کرو کیونکہ علم سکھانے اورسیکھنے والا اجر میں برابرہیں اوران دونوں کے علاوہ کسی شخص میں بھلائی نہیں۔(حلیۃ الاولیاء، ابو الدرداء ،۱/۲۷۲،حدیث:۶۹۵ بتغیر قلیل)
اجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا
ہر اِک لے کے کیا کیا نہ حسرت سدھارا پڑا رہ گیا سب یونہی ٹھاٹھ سارا
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(2)تیری جوانی کہیں دھوکہ میں نہ ڈال دے
مشہور وَلیُّ اللہحضرت سیِّدُنامنصور بن عمّاررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نےایک نوجوان پر انفِرادی کوشش کرتے ہوئے فرمایا:اےنو جوان!تجھےتیری جوانی دھوکےمیں نہ ڈال دے،کئی جوانوں نے توبہ میں دیرکردی،لمبی اُمّید رکھی،موت کو یاد نہ کیا اور کہا:میں کل یا پرسوں توبہ کر لوں گا،وہ توبہ سے غافِل رہے۔آخِرقبر کےپیٹ میں چلے گئے۔ان کو مال،غلام،ماں باپ اور اولاد نے کچھ نفع نہ دیا،جیسا کہ پارہ19سُورَۃُ الشُّعراءکی آیت نمبر 88اور89میں ارشاد ہوتا ہے:
یَوْمَ لَا یَنْفَعُ مَالٌ وَّ لَا بَنُوْنَۙ(۸۸)اِلَّا مَنْ اَتَى اللّٰهَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ(۸۹) تَرْجَمَۂ کنز الایمان:جس دن نہ مال کام آئے گا نہ بیٹے مگر وہ جواللہ کے حضور حاضر ہوا سلامت دل لے کر۔ (پ۱۹،الشعرآء:۸۸-۸۹)