Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain
مرکزُ الْاولیاء لاہور(پنجاب پاکستان ) کے مقیم اسلامی بھائی کے والدِ محترم دعوتِ اسلامی کے مبلغ تھے ۔ ایک بار شدتِ مرض کی وجہ سے ان کے حوا س سلامت نہ رہے ۔ کچھ دير بعد اچانک ہی آنکھیں کھول کر بڑے جوش و خروش کے ساتھ دُرُودِ پاک اورکلمہ طیبہ کا وِرد کرنا شروع کر دیا۔تھوڑی ديرپڑھنے کے بعد سکون سے لیٹ گئے ۔اُس اسلامی بھائی نے آگے بڑھ کے ديکھا تو ان کے والد کی روح قیدِ جسم سے آزاد ہو چکی تھی۔ انتقال کے کچھ دن بعد انہوں نے خواب میں اپنے والدِمحترم کو دیکھا تو پوچھا:آپ کے ساتھ قبر میں کیا معاملہ پیش آیا؟فرمایا:دُنیا میں بے عملی کی وجہ سے قبر میں مجھے کچھ گھبراہٹ تھی مگراللہ کریم نے دعوت ِاسلامی کے مدنی ماحول میں شمولیت کے سبب مجھے بخش دیا ۔ یہ مدنی خواب دیکھنے کے بعد اَلْحَمْدُلِلّٰہ وہ خُوش نصیب اسلامی بھائی بھی داڑھی منڈانے سے توبہ کر کے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے اورسبز سبزعمامہ شریف کا تاج سر پر سجا ليا۔
چلے جان اس شان سے کاش یہ سر در مصطفٰے پر ہو خم یاالٰہی
مجھے دیدے ایمان پر استقامت پئے سیّد محتشم یاالٰہی
خُدایا بُرے خاتمے سے بچانا پڑھوں کلمہ جب نکلے دَم یاالٰہی
تو عطّارؔ کو بے سبب بخش مولیٰ کرم کر کرم کر کرم یاالٰہی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمدآمدہے اور اس ماہ ِمُبارَک کی برکتوں کے تو کیا کہنے کہ اس ماہ میں عبادت کرنے اور نیکیوں میں اِضافہ کرنے کے مَواقع بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔چُنانچہ اس ماہ میں نیکیاں بڑھانے،خُود کو گُناہوں سے بَچانےاورخُوب خُوب علمِ دِین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذَریعہ پورے ماہِ رمضان یاآخری عشرے کا اِعْتکاف بھی ہے اور