Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain
اُمُّ الْمُومِنِیْنحضرت سیدتناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسےروایت ہے کہ نورکےپیکر،تمام نبیوں کےسرورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمان ہے:"میرےپاس حضرت جبرائیل امینعَلَیْہِ السَّلَامآئے اورعرض کی کہ یہ نصف شعبان کی رات ہےاوراللہپاک اس رات میں بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کو جہنم سے آزادفرماتا ہےاوراللہ پاک اس رات میں بُغْض رکھنے والے اور قطع رحمی کرنے والے اورتکبر کی وَجہ سےاپنے تہبند کو لٹکانےوالےاوروالدین کے نافرمان اورشراب کےعادی کی طرف نظر ِرحمت نہیں فرماتا۔(الترغیب والتر ھیب،کتاب الصوم،الترغیب فی صوم شعبان… الخ ،۲/ ۲۵ ، حدیث:۱۵۵۲)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!لرز جائیے!اور جھٹ پٹ گھبرا کر گناہوں سے توبہ کرلیجئےورنہ یادرکھئے!گناہوں کاانجام ہلاکت ورسوائی کےسِواکچھ نہیں،اس سے پہلے کہ ہم اپنے عزیزواقرباء کو روتا چھوڑکراوردنیا کی رونقوں سےمنہ موڑکرقبر کےہولناک اورتارِیک گڑھےمیں ہزاروں مُردوں کے درمیان تنہاسوجائیں ان گناہوں سے بچنے کی کوئی تدبیر کریں،ان گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا ایک بہترین حل ایسےلوگوں کی صحبت حاصل کرنابھی ہےجن کی زندگی شب و روز خوف ِخدااور عبادت و رِیاضت میں گزرتی ہو ،جن کو دیکھ ہمیں اللہ کریم کی یادآجائے ،جن کی باتیں ہمارے دل میں فکرِ آخرت کا جذبہ بیدار کریں،جن کاعمل ہمارے نیک اعمال میں اضافے کا سبب بنے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول میں یہ خوبیاں نظر آتی ہیں،لہٰذاہم بھی ان کی صحبت اختیارکریں،ان کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماعات ومدنی مذاکروں میں شرکت کا معمول بنالیں اور سُنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلوں کےمسافربنتےرہیں،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ!اس کی برکت سے پابند ِ سنت بننے،گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذہن بنے گا اورموت کے وقت کلمۂ طیبہ بھی نصیب ہوگا ۔ آئیے!اس بارے میں ایک مدنی بہار سنئے اور اپنا ایمان تازہ کیجئے، چنانچہ