آپ کے تأثرات

ماہنامہ اپریل 2022

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات :

(1)حضرت علّامہ مولانا قاری سعید احمد چشتی  مَدَّ ظِلُّہُ العالی  (امام و خطیب دربارِ عالیہ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنجِ شکر  رحمۃُ اللہِ علیہ ، پاکپتن شریف) : اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا بندہ نے مطالعہ متعدد مرتبہ کیا ، جس میں بہت سارے مضامین پر مشتمل علمی خزانہ پایا جو کہ علما اور عوام کیلئے بہت مفید ہے۔ جو تحریری تبلیغ کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ رسالہ بنام “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ زیرِ سرپرستی شیخِ طریقت ، حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  شائع ہوتا ہے۔ اس ماہنامے میں آپ کا خلوص بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ خلوص ہی کی برکت ہے کہ دنیا میں کئی لوگ اس کا مطالعہ بڑے شوق سے کرتے ہیں اور مختلف مسائل پر آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حضورِ اکرم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے وسیلے سے مزید فعال فرمائے ، اٰمین۔

(2)بنتِ عثمان عطاریہ مدنیہ (جامعۃُ المدینہ گرلز ، نیو کراچی) : “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ خوبصورت تحریروں کا گلدستہ ہے جس کی ترتیب اور ہیڈنگز بےمثال ہیں ، اس کے رنگین صفحا ت اس کی دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ، اس میں ایمان افروز تحریریں پڑھ کر دل خوش ہوجاتا ہے ، اللہ پاک اس میگزین کی مقبولیت میں اضافہ فرمائے ، اٰمین۔

متفرق                تأثرات :

(3) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دعوتِ اسلامی کی اس عظیم کاوش کو جتنا بھی سراہا جائے قوتِ بیانی اس کا احاطہ کرنے سے قاصر ہے اور یہ امتِ مسلمہ کی راہنمائی کیلئے ستاروں میں چاند جیسی اہمیت کا حامل ہے۔ دعاگو ہوں کہ خُدائے اَحْکَمُ الحَاکِمِیْن اس پیاری تحریک  کو عروجِ خیر عطا فرمائے۔ اٰمین (محمد شہزاد حسین ، بہاولپور)

(4)مَاشآءَاللہ مجلس “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ صرف ایکٹیو نہیں بلکہ ایکٹیو ترین ہے ، آج یکم جنوری 2022ء ہے جبکہ جنوری کا ماہنامہ 31 دسمبر2021ء کو ہی موصول ہوگیا۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبوں کو خوب ترقیاں عطا فرمائے۔ اٰمین (عبدالستار عطاری ، جمن چندووال ، نارووال)

(5)مَاشآءَاللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ خوب خوب اپنی برکتیں لٹا رہا ہے ، اس میں مجھے سلسلہ “ کیا آپ جانتے ہیں؟ “ بہت اچھا لگتا ہے ، نیز یہ ماہنامہ مسلمانوں کی اصلاح اور اہلِ سنّت و جماعت کے عقائد کی حفاظت میں نہایت عمدہ طریقے سے کوشاں ہے ، اللہ پاک اسے مزید ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین(شناور غنی بغدادی ، چنیوٹ)

(6)ہر ماہ کا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ مدینہ مدینہ ہوتا ہے ، اس میں باری باری ہر رُکنِ شوریٰ کا انٹرویو شائع کرنے کی التجا ہے۔ (بنتِ محمد نواب ، ماتلی سندھ)

(7) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین کا  خزانہ ہے ، ہر ماہ اس سے ہمیں کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے اور اس میں مختلف بزرگانِ دین ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان اور امیرِ اہلِ سنّت کے مبارک فرامین سے ہم بہت زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ (بنتِ صلاح الدین ، جامعۃُ المدینہ گرلز ، رحیم یار خان)

(8) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھا ، کافی معلومات حاصل ہوئیں ، اس میں دینی معلومات کے ساتھ ساتھ روز مرہ زندگی کے حوالے سے بھی راہنمائی ملتی ہے ، اس میں بچوں اور اسلامی بہنوں کا ماہنامہ بھی بہت اچھا اور معلوماتی ہے ، یہ ایک ایسا میگزین ہے جس میں سب کے لئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ (اُمِّ اعظم ، ڈویژن ذمہ دار ، شکاگو (Chicago) امریکہ)

(9)اَلحمدُلِلّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے بہت معلومات ملتی ہیں اور اسے پڑھ کر دل کو سکون ملتا ہے۔ (بنتِ جہانگیر ، اوکاڑہ)


Share