باتوں سے خوشبو آئے
جنّت میں داخلے کا نسخہ
ارشادِ حضرت سیِّدُنا ابو درداء رضی اللہ عنہ:جن لوگوں کی زبانیں اللہ پاک کے ذکرسے تَررہتی ہیں وہ ہنستے ہوئے داخلِ جنّت
ہوں گے۔(الزھد لامام احمد ، ص161،رقم:726)
دنیا سے بے رغبتی کا فائدہ
ارشادِحضرت سیّدُنا سلمان فارسیرضی اللہ عنہ:بندہ جب دنیا سے بے رغبت
ہوجائے تو اس کا دل حکمت سے منوّر ہو جاتا ہے اور اس کے اعضاء عبادت کرنے میں اس
کے مددگار بن جاتے ہیں۔(منہاج العابدین ،ص 29)
کامل انسان کی نشانیاں
ارشادِ حضرت سیّدُنا ابو درداء رضی اللہ عنہ:انسان کے کامل ہونے کی تین
نشانیاں ہیں : (1)مصیبت کے وقت شکوہ نہ کرنا (2) اپنی تکلیف سب کو نہ بتا نا اور (3)
اپنی تعریف خود نہ کرنا۔ (الزھد
لامام احمد ، ص166،رقم:773 )
دنیا و آخرت کی مثال
ارشادِ حضرت سیّدُنا امام غزالیرحمۃ اللہ علیہ:دنیا و آخرت مشرق و مغرب کی طرح ہیں ، تم ان میں سے ایک کی طرف جتنا بڑھو گے دوسری سے اتنا ہی دور ہوجاؤ گے۔(منہاج العابدین ،ص 28)
Comments