علمائےکرام
اور دیگر شخصیات کے تأثرات
(1)مفتی
خلیل احمدقادری سلطانی صاحب (صدرمدرّس
و مفتی فریدی دارُ العُلوم مرکزی عید گاہ، جام پورضلع راجن پور): تبلیغِ
اسلام کی ایک کڑی ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“
بھی ہے۔ بہت ہی دلچسپ اور معلوماتی رسالہ ہے، ہر گھر اور دکان کی ضرورت ہے۔ تمام
اہلِ اسلام سے گزارش ہے کہ اس ماہنامہ کو خود بھی پڑھیں اور دوسروں کو
بھی ترغیب دیں۔
(2)مولانامحمد
طاہر الحسن باروی صاحب(ناظمِ اعلیٰ جامعہ عربیہ انوار
الاسلام، مظفر گڑھ): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ نظر سے گزرا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ علمی، تحقیقی اور دورِ
حاضر کے تقاضوں کے مطابق پایا۔دعا ہے کہ اللہ ربّ العزّت دعوتِ اسلامی کو مزید
ترقیاں عطا فرمائے۔ اٰمین
(3)قاری صفدر عطّاری(مہتمم جامعہ
نور القراٰن، غلہ منڈی روڈ، بہاولپور): ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے سے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابۂ
کرام، اہلِ بیت اور اولیائے کرام رحمۃ اللہ علیہم کی
محبت دل میں پیدا ہوتی ہے۔ انسان اگر اس
کا مطالعہ کرے تو اس کا عقیدہ مضبوط ہوگا۔ اس کو پڑھنے کے ساتھ طِبّی نسخے بھی
ملتے ہیں۔ اللہ پاک ہر مسلمان
کو یہ ماہنامہ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین
اسلامی
بھائیوں کے تأثرات
(4)دعوتِ اسلامی کا بہت شکر گزار ہوں کہ ”ماہنامہ فیضانِ
مدینہ“ جیسی نعمت عطا کی۔ مجھ جیسے طلبہ اس سے استفادہ کرتے رہتے
ہیں۔ (حافظ غلام محی الدین سیالوی، متعلم جامعہ نعیمیہ قمر
الاسلام،)
(5)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“اپنی بہاریں لُٹا رہا ہے۔ اس کے تمام ہی سلسلے اچھے ہوتے
ہیں مگر مجھے مَدَنی کلینک بہت اچھا لگتاہےکہ اس سے علاج سیکھنے کو ملتا ہے۔(راشد لطیف، لسبیلہ بلوچستان)
(6)دعوتِ اسلامی کی مجلس
خُدّامُ المَساجد کے تحت ہونے والے مساجد اور جائے نمازوں کے افتتاح کی مدنی خبریں
پڑھ کر دل باغ باغ ہوجاتاہے۔ (رفیع احمد، نیریاں شریف ، کشمیر)
مَدَنی
مُنّو ں اور مُنّیوں کے تأثرات
(7)رجب
1440ھ میں سلسلہ ”روشن مستقبل“ کا مضمون ”نماز کی کنجی“ پڑھا تو پتا چلا میں صحیح
وضو نہیں کرتاتھا، اب میں نے درست وضو کرنا سیکھ لیا ہے۔(مقبول،حب
چوکی بلوچستان)
(8)مجھے سوال و جواب والے تمام
ہی سلسلے اچھے لگتے ہیں۔ خصوصاًسلسلہ ”کیا آپ جانتے ہیں؟“ شوق سے
پڑھتاہوں کہ ایک دو لفظ میں جواب ہوتاہے۔ (عادل، کاٹھور، باب
الاسلام سندھ)
اسلامی بہنوں کے تأثرات
(9)شعبانُ المُعظّم1440ھ
کے شمارے میں کالم ”بخشش سے محروم رہنے والے“ پڑھا، فکرانگیز تھا۔ اللہکریم
ہمیں ان لوگوں میں شامل ہونے سے بچائے۔ اٰمین (بنتِ
نیاز احمد، وزیرآباد)
(10)”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ کے مضامین ہر ماہ پڑھنے کی سعادت ملتی رہتی ہے۔ یہ
ماہنامہ موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہے اور سمجھنے کے لحاظ سے بھی قدرے آسان
ہے۔اللہ پاک اس اسلامی میگزین کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔اٰمین(امِّ فرحان،اورنگی ٹاؤن،باب
المدینہ کراچی)
Comments