جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی مصروفیات جانشینِ امیراہلِ سنّت مولانا عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 23مارچ 2019ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ مدینۃ الاولیاء ملتان میں ذمّہ
داران اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی جبکہ ٭26مارچ 2019ء بروزمنگل سردار آباد (فیصل آباد) کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے سنّتوں
بھرے اجتماع میں آپ کی تشریف آوری ہوئی، دونوں مقامات پر کثیر اسلامی بھائیوں اور
شخصیات نے آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ ٭29 مارچ بروز جمعہ مرکزالاولیاء لاہور میں جامعۃ
المدینہ فیضانِ مدینہ کے طلبۂ کرام سے
ملاقات فرمائی۔ ٭رکنِ شوریٰ حاجی رفیع عطّاری کے صاحبزادے کے علاوہ ایک اسلامی بھائی کا نکاح بھی پڑھایا۔ نگرانِ شوریٰ کا پنجاب کا جدول دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری نے دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں کے سلسلے میں 21 تا 29مارچ 2019ء پنجاب کے مختلف شہروں کا سفر
فرمایا۔ اس دوران آپ کی مدنی مصروفیات کا مختصر احوال پیشِ خدمت ہے :مدینۃ
الاولیاء ملتان شریف: 21مارچ بروز جمعرات
ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے بعدمجلس جامعات المدینہ للبنین کا مدنی مشورہ ٭22مارچ
جمعۃ المبارک بعد نمازِ جمعہ تا نمازِ عصر مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ٭بعد نمازِعشاء
ریجن رضوی کے ذمّہ داران کا سنّتوں بھرا اجتماع ٭23مارچ بروز ہفتہ بعد نمازِ ظہر
مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سنّتوں بھرا بیان ٭بعد نمازِ عصر مجلس خُدّامُ المساجد کا
مدنی مشورہ۔سردار آباد فیصل
آباد: 24مارچ بروز اتواربعد نمازِ ظہر مجلس شعبۂ تعلیم کے
تحت سنّتوں بھرا بیان٭بعد نمازِ عشاء مجلس جامعاتُ المدینہ للبنین کا مدنی مشورہ ٭25مارچ
بروز پیر بعد نمازِ ظہر مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مجلس مدرسۃ
المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ٭بعد نمازِ مغرب مجلس خُدّامُ المساجد کا مدنی مشورہ
٭بعد نمازِ عشاء ریجن بغدادی کے ذمّہ داران کا سنّتوں بھرا اجتماع۔ اسلامی بھائیوں کے ہمراہ محدثِ اعظم پاکستان مولانا سردار احمد رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری۔ مرکز الاولیاء لاہور: 26مارچ بروز منگل بعد نمازِ
ظہر مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اور
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ٭بعد نمازِ عشاء ریجن عطّاری کے ذمّہ
داران کا سنّتوں بھرا اجتماع٭27مارچ بروز بدھ بعد نمازِ ظہر مجلس شعبۂ تعلیم کے
تحت سنّتوں بھرا بیان ٭بعد نمازِ عصر مجلس خُدّامُ المساجد کا مدنی مشورہ٭ بعد
نمازِ مغرب شخصیات کی فیضانِ مدینہ آمد اور نگرانِ شوریٰ سے ملاقات ٭بعد نمازِ
عشاء مجلس جامعاتُ المدینہ للبنین کا مدنی مشورہ۔اسلام آباد:28مارچ بروز جمعرات بعد نمازِ ظہر
مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین،
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ٭ہفتہ وار
سنّتوں بھرے اجتماع کے بعد مجلس جامعات المدینہ للبنین کا مدنی مشورہ٭ 29 مارچ
بروز جمعۃ المبارک بعد نمازِ جمعہ مجلس شعبۂ تعلیم کے تحت سنّتوں بھرا بیان ٭بعد
نمازِ عصر مجلس خُدّامُ المساجد کا مدنی مشورہ ٭بعد نمازِ عشاء ریجن ضیائی کے ذمّہ
داران کا سنّتوں بھرا اجتماع۔ شخصیات اجتماعات: نگرانِ شوریٰ نے سفرِ پنجاب کے دوران ماڈل ٹاؤن لاہور میں
میاں ناصر صاحب کے گھر شخصیات اجتماع میں
بیان فرمایا۔ اس اجتماع میں کثیر تعداد میں فیکٹری مالکان، کئی مارکیٹوں کے صدر
صاحبان، چیمبر آف کامرس کے ممبران اور شخصیات
نے شرکت کی ٭مدینۃ الاولیاء ملتان، سردارآباد (فیصل آباد) اور دارُالحکومت اسلام
آباد میں بھی تاجران اجتماعات میں نگرانِ
شوریٰ کے بیانات کا سلسلہ ہوا۔ ان اجتماعات میں کثیر شخصیات نے شرکت کی ٭ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں ایک مقامی تاجر ملک محمد موسیٰ صاحب کے گھرپر ہونے
والےشخصیات اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ دورۂ
پنجاب کے دوران نگرانِ شوریٰ مولانا
محمدعمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے داتادربار (مرکزالاولیاء لاہور) پرحاضری کا شرف بھی حاصل کیا۔
عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی عرسِ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ:رجب المرجب 1440ھ کی 15ویں شب حضرت سیّدُنا امام
جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے سلسلے میں دعوتِ
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں جلوس اور مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس میں اسلامی
بھائیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور آخر میں کونڈوں کی نیاز سے عاشقانِ رسول کی
تواضع کی گئی۔ یومِ امیرمعاویہ
رضی اللہ عنہ:صحابیِ رسول، کاتبِ وحی حضرت سیّدُنا امیر معاویہ رضی
اللہ عنہ کے عرس مبارک کی رات 22رجب المرجب
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بیادِ امیرِ معاویہ جلوس اور مدنی مذاکرے کی
ترکیب ہوئی۔ مدنی مذاکرے کے اختتام پر حاضرین کے لئے لنگرِ معاویہ کا سلسلہ بھی
ہوا۔ اجتماعاتِ ذکر و نعت
بسلسلۂ شبِ معراج: رجب المرجب کی 27ویں را ت سرکارِ نامدار صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
سفرِ معراج کی یاد منانے کے لئے بابُ المدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت مختلف مقامات پر عظیم الشان اجتماعاتِ ذکر و نعت کا
اہتمام کیا گیا جن میں ہزارہا اسلامی بھائی شریک ہوکر مستفید ہوئے۔ اس دوران مدنی
مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوا جس میں شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مَدَنی پھول عطا فرمائے۔ بابُ المدینہ کراچی کے علاوہ دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں
بھی مدنی مراکز فیضانِ مدینہ یا دیگر مناسب مقامات پر شبِ معراج کے سلسلے میں
اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں عاشقانِ
رسول کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اجتماعاتِ ذکر و نعت کے آخر میں لنگرِ معراج کا کثیر
اہتمام کیا گیا اور عاشقانِ رسول کی ایک تعداد نے 27رجب المرجب کا روزہ رکھنے کی
سعادت بھی پائی۔ختمِ بخاری شریف:
11اپریل 2019ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کے بعد عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں ختمِ بخاری شریف کے سلسلے میں اجتماعِ ذکر و
نعت منعقد کیا گیا۔ استاذالحدیث مولانا حسان عطّاری مدنی نے طلبائے کرام کو بخاری شریف کی آخری حدیثِ پاک
سے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے۔ بعد ازاں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری نے
سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور حاضرین سے ملاقات بھی فرمائی۔ مجلس خُدّامُ المساجد کی کاوشیں رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطّاری نے باب المدینہ کراچی کورنگی نمبر 4
میں نور مسجد اور رکنِ شوریٰ قاری سلیم عطّاری نے تغلق ٹاؤن مدینۃ الاولیاء ملتان
شریف میں جامع مسجد جمالِ مصطفیٰ کا افتتاح کیا ٭گلستانِ جوہر میں مسجد فیضانِ احمد رضا جبکہ
اورنگی ٹاؤن میں جامع مسجد فیضانِ امام حسن کا افتتاح ہوا ٭گلگشت کالونی
مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں جامع مسجد آفتابِ مدینہ کا افتتاح ہوا ٭مرغزار کالونی مرکزالاولیاء لاہور میں اور پاک
بخاری کابینہ ڈویژن اوکاڑہ نئی سو سائٹی ایوب پارک میں جائے نماز بناکر نمازوں کا آغاز
کر دیا گیا٭جناح گارڈن سوسائٹی اسلام آباد میں پلاٹ وقف کیا گیا جس میں نمازیوں کے لئے
ایک جائے نماز بناکر نمازوں کا آغاز کردیا گیا ٭دارُالسلام ٹوبہ میں مسجد فیضانِ مشکل کشا کے سنگِ بنیاد کے موقع پر
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان
فرمایا ٭مدنی صحرا (مانسہرہ) میں لاری اڈے کے
قریب دس مرلے کا پلاٹ مسجدکے لئے وقف کیا
گیا ٭مین ائیر پورٹ روڈ بلچ چترال (K.P.K) میں 10 مرلے مسجد کے پلاٹ اور رحمت آباد (ایبٹ آباد) سپلائی بازار کے
قریب بانڈہ نور احمد میں بھی مسجد کے لئے
پلاٹ کی ترکیب بنی،پلاٹ وقف کرنے والے اسلامی بھائی نے مسجد کی تعمیر کرنے کی نیت
بھی کی ٭مرکزُلاولیاء لاہور مینار پاکستان کے سامنے جائے نماز کے لئے جگہ کی ترکیب بنی ٭وفاقی دارُالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول
میں مسجد کے لئے ایک پلاٹ خرید کر نماز کا
آغاز کردیا گیا ٭ہند کے شہر گودھرا میں مسجد فیضانِ غوثِ اعظم کے سنگِ بنیاد کا سلسلہ ہوا٭فاروق آباد ضلع شیخو پورہ پنجاب کے دو عاشقانِ
رسول نے اپنے گھروں کا آدھا آدھا حصّہ دعوتِ اسلامی کے زیر ِانتظام
چلنے والے جامعۃ المدینہ اور مدرستہ المدینہ للبنات کےلئے وقف کردیا۔ رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطّاری نے ان عاشقانِ رسول سےملاقات کرکے ان کے ہمراہ اس جگہ کا
دورہ کیا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مٹھائی بھی تقسیم کی۔ مجلس مزاراتِ اولیا کے مدنی کام مجلس مزاراتِ اولیا کےذمّہ
داران نے رجب المرجب 1440ھ میں جن بزرگانِ دین کے اعراس میں شرکت کی، ان میں
سے چندنام یہ ہیں :بابُ المدینہ
کراچی:٭حضرت سخی سلطان شاہ پیر بخاری ٭حضرت سیّد علی شاہ
سرمست ٭خطیبِ پاکستان حضرت علّامہ مولانا شفیع اوکاڑوی صاحب ٭
بابا کنڈے شاہ حضرت محمد یوسف بلوچ ۔ٹھٹھہ مکلی: ٭حضرت
سیّدُنا مچھلی والے بابا مخدوم آدم نقشبندی ۔مرکزُ الاولیاء لاہور:٭حضرت باباعنایت علی شاہ قادری ٭ شیخ شیاں حضرت
شیخ شعبان ٭حضرت شاہ حسین مادھولال۔ گوجرانوالہ : ٭دربار سائیں سعد۔ منڈی بہاؤ الدین:٭حافظ سید
احمد علی شاہ گیلانی قادری نقشبندی۔ کوہاٹ: ٭ حاجی بہادر بابا حضرت سید عبد
اللہ شاہ ۔ ہند :٭حضرت سید سالار مسعود غازی ٭نورالعارفین
حضرت ابوالحسین احمد نوری ٭حضرت محمودشاہ بخاری ٭حضرت صادق شاہرحمۃ
اللہ علیہم،مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت
مزارات پر قراٰن خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں1200 عاشقانِ رسول اور مدنی منّے شریک
ہوئے۔ 150عاشقانِ رسول پر مشتمل 20 مدنی قافلوں کی مزارات پر حاضری ہوئی اور متعدد اجتماعاتِ ذکر و نعت منعقد کئے گئے جن میں
دو ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔ اس کے علاوہ 31مدنی حلقوں،
9مدنی دوروں، 10 چوک درسوں اور سینکڑوں زائرین پر انفرادی کوشش کے ذریعے نماز
اور سنتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔ رکنِ
شوریٰ کی مزاراتِ اولیا پر حاضری رکنِ شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطّاری مدنی نے گزشتہ دنوں اپنے مدنی
سفر کے دوران ان اولیائے کرام کے مزارات
پر حاضری کی سعادت پائی: ٭حضرت بابا فرید الدین گنج شکر (پاکپتن شریف) ٭فیضِ ملّت حضرت مفتی فیض احمد اویسی (بہاولپور) ٭حضرت مفتی نوراللہ نعیمی (بصیر پور شریف)٭خلیفہ ٔ اعلیٰ حضرت مولانا
حافظ احمد بخش (ڈیرہ غازی خان) ٭حضرت مولانا مفتی عبدالعزیز نوری (حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ) ٭منظور العارفین پیر سید منظور احمد شاہ بخاری
(عارف والا) ٭حضرت مولانا جان محمد تونسوی (ضلع پاکپتن) ٭ سراج الفقہاء مولانا سراج احمدخانپوری (خان پور)٭خواجہ نظام
الدین تونسوی (تونسہ شریف) ٭حضرت خواجہ فقیر محمد صاحب الحسنی الباروی (بارو شریف فتح پور ضلع لیہ) ٭پیر سید شبیر حسین شاہ گیلانی رحمہم اللہ (نزد دیپالپور ضلع اوکاڑہ)۔ مجلس تحفظِ اوراقِ
مقدسہ مقدس اوراق وغیرہ کو بےحرمتی سے بچانے اور شرعی
اصولوں کے مطابق دفن، ٹھنڈا یا محفوظ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس تحفظِ
اوراقِ مقدسہ سرگرمِ عمل ہے۔ مقدس اوراق
جمع کرنے کے لئے پاکستان میں مختلف مقامات پر ایک لاکھ سے زیادہ بکس لگائے جاچکے ہیں اور اس کام کے لئے 19ہزار سے
زائد ذیلی ذمّہ داران کا تقرر بھی ہوچکا ہے ٭مدینۃ الاولیاء ملتان شریف کے نواحی گاؤں
سلطان پور کی ایک شخصیت نے مقدس اوراق کو جمع کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس
تحفظِ اوراقِ مقدسہ کو جگہ فراہم کی اور وہاں مقدس اوراق رکھنے کے لئے ضروری سامان
،الماریاں وغیرہ بھی مہیا کیں۔ مجلسِ
معاونت برائے اسلامی بہنیں مجلسِ معاونت برائے اسلامی
بہنیں کے تحت رجب المرجب 1440ھ میں پاکستان بھر میں تقریباً110 مقامات پر مَحَارِم
اجتماعات کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 2150 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، مدنی
انعامات کے 400 رسائل تقسیم کئے گئے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی کی انفرادی کوشش سے تقریباً
344 محارم اسلامی بھائیوں نے 3دن، 14اسلامی بھائیوں نے 12دن اور 6اسلامی بھائیوں
نے ایک ماہ کےمدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔مجلس کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد شاہد عطّاری مدنی نے گزشتہ دنوں مجلس کے 14 زون کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ
فرمایا۔ تقسیمِ اسناد اجتماع دعوتِ اسلامی کے شعبے مدرسۃُ المدینہ سے 2018ء میں 6ہزار402 مدنی منّوں اور
مدنی منّیوں نے حفظِ قراٰن اور 25ہزار206 نے ناظرہ ختمِ قراٰنِ کریم کی سعادت
پائی۔7اپریل2019ء بروز اتوار ان مدنی منّوں اور مدنی منّیوں کے لئے تقسیمِ اسناد
اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری نے سنّتوں بھرا
بیان فرمایا۔ مجلس شعبۂ تعلیم کی
کاوشیں بابُ المدینہ کراچی میں
وفاقی اردو یونیورسٹی، N.E.D یونیورسٹی اور ایک نجی کو چنگ سینٹر میں سنّتوں بھرےبیانات کا
سلسلہ ہوا جن میں نگرانِ مجلس پاکستان نے
سنّتوں بھرے بیانات فرمائے۔ اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد ان اجتماعات میں شریک
ہوئی۔ ٭مورو باب الاسلام سندھ کی ایک اکیڈمی میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا آ غاز
ہوا۔ مجلس وُکَلا کے مدنی کام مجلسِ وُکَلا کے
نگرانِ مجلس اور دیگر ذمّہ دار اسلامی بھائیوں نے بابُ المدینہ کراچی میں مختلف کورٹس کے جج صاحبان، عملے اور وُکَلا سے
ملاقات،مدنی دورہ اور انفرادی کوشش کی
ترکیب بنائی۔ جوڈیشل کمپلیکس ملیر میں منعقدہ سالانہ اجتماعِ میلاد (محفلِ میلاد) میں مکتبۃُ المدینہ
کا بستہ لگایا گیا اور مدنی رسائل تقسیم کئے گئے۔ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کا سنّتوں بھرا اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے
تحت سنّتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ہومیو پیتھک ڈاکٹرز، ہومیو میڈیکل اسٹور مالکان،
ہومیو پیتھک میڈیکل کالجز کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے بیان فرمایا۔ تاجر اجتماع محبوبی زون یافعی کابینہ نیو سبزی منڈی گڈاپ ٹاؤن میں تاجر اسلامی بھائیوں
کے لئے سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا، نیو سبزی منڈی کے کثیر عاشقانِ
رسول شریک ہوئے۔ ایصالِ ثواب اجتماعات گارڈن ٹاؤن مرکزالاولیاء لاہور میں
حاجی غلام رسول صاحب کے چہلم کے موقع پر ہونے والے ایصالِ ثواب اجتماع میں نگرانِ
مجلس رابطہ برائے تاجران نے بیان فرمایا ٭مدنی مرکز فیضانِ مدینہ زم زم نگر حیدرآباد میں غلام فرید عطّاری کی والدہ
کے چہلم کےموقع پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ استاذُ الحدیث مولانا
حسان عطّاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا،کثیراسلامی بھائی شریک ہوئے۔ مجلسِ رابطہ برائے تاجران کا مدنی حلقہ مجلسِ رابطہ برائے
تاجران کے تحت مدنی مرکز فیضانِِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزُ الاولیاء لاہور میں چیمبر آف کامرس کے عہدے داران سمیت مختلف فیکٹریوں
کے مالکان کے لئے مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری
نے مدنی پھول دیتے ہوئے ان شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ دارُالمدینہ کی مدنی خبریں سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں دارُالمدینہ کی نئی شاخ کا افتتاح کیاگیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی وقارُ المدینہ عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا ٭بابُ المدینہ کراچی، بابُ الاسلام سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں قائم دارُالمدینہ
کی مختلف شاخوں میں ’’رزلٹ ڈے‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سالانہ امتحانات میں
نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے نیز غیر نصابی سرگرمیوں (Extra Curricular Activities) میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے
اسٹوڈنٹس کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔
Comments