مجلس حج و عمرہ کے مدنی کام:حج وعمرہ کی سعادت پانے کے لئے حَرَمَیْن طَیِّبَیْن کا سفر کرنے والے خوش نصیبوں کی خدمت اور انہیں اس مبارک سفر کے آداب نیز حج و عمرہ اور حاضریِ مدینۂ منورہ کا درست طریقہ سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ سرگرمِ عمل ہے۔
ہر سال حکومتِ پاکستان کی طرف سے کوائف جمع کرنے اور انٹرویو کے بعدچند افراد کو حاجیوں کی تربیت کے لئے منتخب کیا جاتا ہے جنہیں Master Trainer کہا جاتا ہے۔اس سال دعوتِ اسلامی کے 36 مبلغین Master Trainer کے طور پر منتخب ہوئے جنہوں نے حکومتی سطح پر منعقد 300 سے زائد حج تربیتی اجتماعات میں 50 ہزار سے زیادہ حاجیوں کی تربیت فرمائی نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) سمیت ملک و بیرونِ ملک متعدد مقامات پر بھی حج تربیتی اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔ بابُ المدینہ (کراچی)، پشاور، اسلام آباد، مرکزالاولیا لاہور، مدینۃ الاولیا ملتان،رحیم یار خان اور سردار آباد(فیصل آباد) میں موجود حاجی کیمپوں میں بھی مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے خدمت سرانجام دی،یہاں تشریف لانے والے حاجیوں کو احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا گیانیزحاضریِ مدینہ کے آداب اور دیگر معلومات فراہم کی گئیں۔سفرِ حج پر جانے والے خوش نصیبوں میں ہزاروں کی تعداد میں شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تالیف”رفیق الحرمین“بھی تقسیم کی گئی۔ مختلف کورسز: دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی کورسز کے تحت جولائی 2017ء میں ملک و بیرونِ ملک87 مختلف کورسز کروائے گئے جن میں تقریباً1838اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت پائی۔کتب میلوں میں مکتبۃ المدینہ کے بستے: 8،9،10 اگست 2017ء کو بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ اوررحمت آباد(ایبٹ آباد) خیبر پختون خواہ میں کُتُب میلے(Book Fairs)منعقد ہوئے جن میں مکتبۃُ المدینہ کے بستے(Stalls)لگائے گئے۔ کثیر اسلامی بھائیوں سمیت متعدد شخصیات نے بھی بستوں کا دورہ کیا اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعات کے معیار کو سراہا۔بلڈرز کی نمائش میں مجلس خدام المساجد کا بستہ: 12،13،14اگست2017ء کو ایکسپوسینٹر(Expo Centre) باب المدینہ(کراچی)میں تعمیراتی اداروں(Construction Companies)کی نمائش منعقد ہوئی۔ اس نمائش میں مساجد کی تعمیر کا فریضہ انجام دینے والی دعوتِ اسلامی کی مجلس خدام المساجد کا بستہ(Stall) بھی لگایا گیا۔کثیر اسلامی بھائیوں نے بستے کا دورہ کیا اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہا۔تربیتی اجتماعات:٭13،12،11اگست2017ءبروزجمعہ،ہفتہ،اتوارمطابق20،19،18ذوالقعدۃالحرام1438ھدعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ(کراچی) میں ججز، وکلا اور کورٹ اسٹاف کے لئے تین دن کے تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگرانِ شوریٰ مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مدظلہ العالی اور دیگر مبلغین نے شُرکا کی تربیت فرمائی۔ شرکائے تربیتی اجتماع نے امیرِ اہلِ سنت سے ملاقات کی سعادت پائی او ر مختلف اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔٭20،19اگست2017ء بروزہفتہ اتوارمطابق26،27 ذوالقعدۃ الحرام 1438ھ دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت میڈیکل کے شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے لئے دو دن کا تربیتی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی ) میں منعقد ہوا۔ تربیتی اجتماع میں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے اسلامی بھائیوں کی بابُ المدینہ آمد ہوئی، مرکز الاولیا (لاہور)ریلوے اسٹیشن پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازکررخصت کیا۔ ٭شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےہفتے کو بعد نمازِ عشا ہونے والے مدنی مذاکرے کے بعد خصوصی مدنی مذاکرے میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات عطا فرمائے۔بعد ازاں اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات اور آپ کے ہمراہ نفل روزے کی سحری کی سعادت بھی پائی۔اس تربیتی اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا ابوحامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہ الْعَالی اور دیگر اراکینِ شوریٰ نے بھی شُرکا کی تربیت فرمائی ۔مدنی حلقے: ٭مجلس رابطہ کے تحت مرکز الاولیا لاہور میں ایک مقامی اخبار کے دفتر اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔ ٭مجلس ذرائع آمد و رفت کے تحت قصور( پنجاب) میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا،ٹرانسپورت کے شعبے سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شریک ہوکر مدنی پھول حاصل کئے۔ سنتوں بھرے اجتماعات: قصور پنجاب میں واقع حضرت بابا بلھے شاہ سیدعبداللہ قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے مزارِ اقدس پر سالانہ عرس مبارک کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ مزار شریف پر حاضر ہونے والے زائرین کی بڑی تعداد سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی جنہیں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اورنگران ہجویری کابینات مرکز الاولیاء(لاہور) نے مدنی پھولوں سے نوازا٭بابُ المدینہ (کراچی) میں حضرت خواجہ حافظ حسن سخی سلطان منگھوپیر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے عرس پر مجلس مزاراتِ اولیا کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ ونگران عطاری کابینات نے سنتوں بھرا بیان فرمایا،رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مزار شریف پر حاضر ہوکر فاتحہ خوانی بھی کی نیز صاحبِ مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے قراٰن خوانی کا بھی سلسلہ ہوا۔٭مجلس شعبۂ تعلیم(دعوت اسلامی) کے تحت مرکز الاولیا (لاہور) اور قصورمیں اساتذہ اجتماعات کا سلسلہ ہوا جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ کثیر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔شرکا کو فیضانِ نماز کورس کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی گئی۔ ٭مجلس رابطہ کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے علی پور فراش میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا،کثیر اسلامی بھائی شریک ہوکر مستفید ہوئے۔رکنِ شوریٰ نے زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، جامعۃُ المدینہ اور مدرسۃُ المدینہ کے تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔جامعات المدینہ کے ناظمین کا تربیتی اجتماع:مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،مدینہ ٹاؤن سردار آباد(فیصل آباد)میں جامعاتُ المدینہ کے ناظمین کا تین دن کا تربیتی اجتماع ہواجس میں پنجاب،خیبر پختون خواہ اور کشمیر کے ناظمین شریک ہوئے۔ اس تربیتی اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے تربیت فرمائی نیز شرکائے تربیتی اجتماع کو شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صَوتی پیغام بھی سنایاگیا۔المدینۃ العلمیۃ کی کاوشیں:مسلمانوں تک عمدہ اور صحت مند مواد پر مشتمل کتابیں پہنچانے کے لئے کوشاں دعوتِ اسلامی کے شعبے المدینۃ العلمیۃ کے درج ذیل گیارہ (11)کتب و رسائل گزشتہ 3 مہینوں(جون، جولائی، اگست2017ء) میں مکتبۃ ُ المدینہ سے چَھپ کر منظرِ عام پر آچکے ہیں:(1)صراط الجنان جلد10،(2)معرفۃ القراٰن جلد4،(3)فیضانِ بی بی اُمِّ سُلیم، (4)فیضانِ سلطان سخی سرور، (5)یتیم کسےکہتےہیں؟ (فیضانِ مدنی مذاکرہ قسط:21)، (6)قُطبِ عالَم کی عجیب کرامت،(فیضانِ مدنی مذاکرہ قسط:20)،(7)سفرِ مدینہ کے متعلق سوال جواب(فیضانِ مدنی مذاکرہ قسط:21)، (8)ولایت کا آسان راستہ (تصوُّرِشیخ)، (9)دین و دنیا کی انوکھی باتیں(عربی کتاب ”المُسْتَطْرَف فی کل فن مُسْتَظْرَف“ کا اردو ترجمہ)، (10)انشاء العربیہ جزءاول، (11)صحابیات اور دین کی خاطر قربانیاں۔
درج ذیل چودہ(14)کتب ورسائلالمدینۃ العلمیۃسے فائنل ہوکرمکتبۃ المدینہ جاچکے ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مستقبلِ قریب میں منظرِ عام پر آجائیں گے:(1)تفسیر سورۂ نور، (2)معرفۃ القراٰن جلد5، (3)اللہ والوں کی باتیں(عربی کتاب حلیۃالاولیا کا ترجمہ)جلد6،(4)اللہ والوں کی باتیں جلد7، (5)مدنی دورہ، (6)صحابیا ت اور شوقِ علمِ دین، (7)بہارِ نیت، (8)نظرکی کمزوری کے اسباب مع علاج(فیضانِ مدنی مذاکرہ، قسط:22)، (9)شریرجنات کو بدی کی طاقت کہنا کیسا؟ (فیضانِ مدنی مذاکرہ، قسط:23)، (10)بچوں کی تربیت کب اور کیسے کی جائے؟ (فیضانِ مدنی مذاکرہ ،قسط:24)، (11)السراجیۃ مع شرح القمریۃ، (12)شرح التہذیب مع حاشیۃ فرح التقریب، (13)التفسیر البیضاوی مع حاشیۃ مقصود الناوی، (14)دیوان الحماسہ مع حاشیۃ زبدۃ الفصاحۃ۔
Comments