مولانا مفتی غلام مرتضیٰ ساقی مجددی صاحب کی عیادت/مفتی عبد الشکور  باروی  مرحوم کے  شہزادوں سے تعزیت

شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت بانی دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاری قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے صُوری Videoاور صَوتی Audio پیغامات کے ذریعے دکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت  اور بیماروں  سے عیادت فرماتے رہتے ہیں، ان میں سےمنتخب پیغامات پیش کئے  جارہے ہیں۔

مولانا مفتی غلام مرتضٰی ساقی مجدِّدی

صاحب کی عیادت:

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے حضرتِ علّامہ مولانا مفتی غلام مرتضیٰ ساقی مجدِّدی صاحب!

اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ !

مُبَشِّر نعیم عطاری (مجلس رابطہ بالعلما والمشائخ) نے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری سلمَہ البارِی کی معرفت آپ کی علالَت کی اِطِّلاع دی،حضور ہمّت رکھئے۔ (اس کے بعد امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حضرت کے لئے دعائے صحت کی اور ایک مَدَنی پھول بیان کرنے کے بعد کہا:) حضورِ والا!مجھ گنہگاروں کے سردار کی بے حساب مغفرت کی دُعا ضرور فرمائیے گا۔ اپنے شہزادۂ گرامی محمد قاسم نقشبندی مجدِّدی کو بھی سلام، دیگر مریدین، مُتَوَسِّلین اور اہلِ خانہ و خاندان کو بھی میرا سلام۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

مولانا غلام مرتضیٰ ساقی مجدِّدی صاحب کا جوابی پیغام:

امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغامِ عِیادت ملنے پر حضرت علّامہ مولانا مفتی غلام مرتضیٰ ساقی مجدّدی صاحب نے صُوری پیغام (Video Message)کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا اور آپ کی درازیِ عُمْر بِالْخَیْر کی دعا فرمائی۔

مفتی عبدالشّکور باروی مرحوم کے  شہزادوں سے تعزیت:

نَحۡمَدُہٗ وَ نُصَلِّیۡ وَ نُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوۡلِہِ النَّبِیِّ الۡکَرِیۡمِ

 سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنۡہُ کی جانب سے حضرت مولانا محمد طاہر باروی، محمد طیّب باروی، محمد ظاہر باروی!

اَلسَّلَامُ عَلَیۡکُمۡ وَرَحۡمَۃُاللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہٗ !

محمدشعیب مَدَنی رُکنِ مجلس رابطہ بالعُلَما والمشائخ نے ابو ماجد محمد شاہد عطاری کو اور انہوں نے مجھے مطلع کیا کہ آپ حضرات کے والدِ محترم حضرت علّامہ مولانا مفتی عبدالشّکورباروی مُہْتَمِم جامعہ رضویہ مظہرِ اسلام اور جامعہ خدیجہ للبنات ہارٹ اٹیک کے سبب وفات فرما گئے۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ، (اس کے بعد امیرِ  اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کروائی اور کہا:) میں مرحوم کے بھائیوں غلام محمد صاحب، عبدالرّؤف، عبدالغفور، عبدالرّحیم، غلام حسین اور دیگر تمام سوگواروں سے بھی تعزِیَت کرتا ہوں۔ اللہ کرے کہ مرحوم کی آل اور تلامِذَہ (شاگرد) ان کے اداروں کو خوش اُسْلوبی سے چلاتے رہیں اور دینی خدمات بجالاتے رہیں،اللہ تعالٰی مرحوم کی دینی خدمات بھی قبول فرمائے۔ بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

شہزادۂ مفتی عبدالشّکور باروی کا جوابی پیغام:

امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا صُوری تعزِیَتی پیغام ملنے پر مفتی عبدالشّکور باروی صاحب مرحوم کے شہزادے مولانا طاہر باروی نے امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا، دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا،اپنے مُتَعَلِّقین کو مَدَنی چینل دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں شرکت کی ہدایت فرمائی۔

حضرت مولانا شاہ اُویس نورانی صدیقی سے تعزیت:

حضرت مولانا شاہ اُویس نورانی صدیقی کی 14 ماہ کی مَدَنی مُنّی ہِبَہ کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا تھا۔ امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغام (Video Message) کے ذریعے اویس نورانی صاحب اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیَت کی، انہیں صَبْر و ہمّت کی تلقین  کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔

حضرت مولانا شاہ اُویس نورانی صاحب کا جوابی پیغام:

امیرِ اَہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تعزیَتی پیغام کے جواب میں حضرت مولانا شاہ اُویس نورانی صاحب نے یہ پیغام بھیجا:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَيْکَ يَارَسُوْلَ الله

 محترمُ المقام،اميرِِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الياس قادری رضوی ضيائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ!آپ کا ميری بِٹْیا رانی کے وصال پر تعزیَتی  پیغام ملا۔ اس دُکھ کی گھڑی ميں آپ کا پيغام سُن کر دِلی سکون ملا، آپ کا بہت شکریہ۔ الله تَبَارَک وَتعالٰي آپ کا سايۂ شفقت اہلِ سنّت پر دراز فرمائے۔ اپنی دعاؤں ميں مزيد ياد فرمائيے گا۔وَالسَّلام:اَحْقَر شاہ اويس نورانی صديقی

اس کے علاوہ شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے محسن رضا عطاری، مبلغِ دعوتِ اسلامی رجب رضا عطاری، رفیق مہروی عطاری، مُبلغۂ دعوتِ اسلامی بنتِ کلیمُ اللہ عطّاریہ، مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد نثار شاہ عطاری(باب المدینہ کراچی) کی والدہ اور حافظ رضا احمد عطاری (باب المدینہ کراچی) کے والد کے انتقال پر لواحقین سے تعزیَت فرمائی۔ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صوری پیغام کے ذریعے عقیل عطاری اور ان کے صاحبزادے حسنین عطاری نیز صَوتی پیغام (Audio Message) کے ذریعے حافظ ارشد عطاری مَدَنی (مدرس مرکزی جامعۃ المدینہ،عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،بابُ المدینہ کراچی) کے بھانجوں کے ابُّو محمد ندیم، حاجی عبدالعزیز خان عطاری (درہ پیزو، خیبر پختون خواہ) اور حادثے میں زخمی ہونے والے جامعۃُ المدینہ کے طالبِ علم ذوالقرنین عطاری، سجاد عطاری کی عیادت اور ان کے لئے دعائے صحت فرمائی۔


Share

Articles

Comments


Security Code