اے دعوتِ اسلامی  تیری دھوم مچی ہے/مرکزی مجلس شوریٰ مدنی مشورہ اور امیر اہلسنت کی شرکت

مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ اور امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی شرکت 26 تا 28 جون 2018ء بمطابق 11 تا 13 شوّال 1439ھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کی 26 رُکنی مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بھی خصوصی وقت عطا فرماتے ہوئے اراکینِ شوریٰ کو مدنی پھولوں سےنوازا۔ جانشینِ امیرِِ اہلِ سنّت کےتربیتی اجتماع میں مدنی پھول ٭گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ الْمدینہ کراچی میں ”مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ و مدنی بہاریں“ کے ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا تین دن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت الحاج عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی شرکت فرمائی اور شُرَکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ دورۂ حدیث شریف کا آغاز اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے یومِ ولادت 10 شوّال المکرم سے دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ میں دورۂ حدیث شریف کے نئے درجات کا آغاز ہوا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان میں ٭بابُ الْمدینہ کراچی ٭زم زم نگر حیدر آباد ٭سردارآباد فیصل آباد ٭مرکز الاولیاء لاہور ٭مدینۃ الاولیاء ملتان ٭اسلام آباد ٭گوجرانوالہ اور اِس سال سے ٭اوکاڑہ میں بھی دورۂ حدیث شریف کے درجات کا سلسلہ جاری ہے جن میں طلبائے کرام کی مجموعی تعداد تقریباً 741 ہے۔ پاکستان کے علاوہ نیپال، ہند، بنگلہ دیش، ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ میں بھی دورۂ حدیث شریف کے درجات جاری ہیں۔ تخصص فی الحدیث کا آغاز 6 سالہ درسِ نظامی اور 2 سالہ تخَصُّص فی الفقہ کے بعد اب اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں 1 سالہ ”تخصص فی الحدیث“ بھی شروع ہو چکا ہے۔ مجلس جامعۃ المدینہ کی جانب سےاہم اعلان جامعات الْمدینہ (للبنین) سے درسِ نظامی مکمل کرنے والے 519 مدنی اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کے اجتماعات 25 صفر المظفر 1440ھ کو اعلیٰ حضرت، امام اہلِ سنّت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن کے صد (100) سالہ عرس کے موقع پر ہوں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مجلس مزاراتِ اولیاء کی کاوشیں گزشتہ دِنوں ٭سید عبدالغفور ٹوہانوی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (چشتیاں) ٭خواجہ عبدالسلام چشتی المعروف بڑا بھائی سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (شَکرگڑھ) ٭سید احمد شاہ رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ (منچن آباد) ٭خواجہ احمد خان چشتی میروی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (پنڈی گھیپ) ٭حضرت سید علی بابا کڑیاں والی سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (ماڈل ٹاؤن، مرکزالاولیاء لاہور) ٭پیر بابا نبی بخش چشتی قادری علیہ رحمۃ اللہ الوَالی (تحصیل جڑانوالہ) ٭پیر محمد ابراہیم اویسی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (گڑھ فتح شاہ دھانی والا، پنجاب) ٭حضرت شیخ برہان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن (چک شیخ برہان کمالیہ) اور ٭مفتی محمد اجمل قادری اشرفی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (عارف والا) کے اعراس کا سلسلہ ہوا جن میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت قراٰن و فاتحہ خوانی، مدنی قافلوں، مدنی حلقوں، چوک درس، شخصیات سے ملاقاتوں اور دیگر مدنی کاموں کا سلسلہ رہا۔مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے مدنی کاموں کی جھلکیاں ٭مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت کوٹلی، چکوال اور کالیاں میں دعائے صحت اجتماعات ہوئے جن میں کم و بیش 750 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ ان اجتماعات کے اختتام پر استخارہ و کاٹ کے علاوہ فی سبیل اللہ تعویذاتِ عطّاریہ بھی دئیے گئے۔ ٭اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس مجلس کے تحت آن لائن استخارہ بھی کیا جاتا ہے گزشتہ ماہ رابطہ کرنے والے 63086 اسلامی بھائیوں کی58117 استخاروں کے ذریعےغمخواری کا سامان کیا گیا، 7566 کو مکتوبات روانہ کئے گئے۔ جبکہ اس مجلس کی ویب اور موبائل سروس (ای میل، واٹس ایپ، ایس ایم ایس اور پوسٹ) کے ذریعے102099 اسلامی بھائیوں کو ان کے مسائل کا حل بیان کیا گیا۔آپ بھی اس نمبر 02134858711 پر رابطہ کرکے آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں۔ مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں ٭شعبۂ تعلیم کے تحت مرکز الاولیاء لاہور کی یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس اجتماع میں ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، باٹنی ڈیپارٹمنٹ اور BBA ڈیپارٹمنٹ کے اسٹودنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔ ٭مجلس خدّام المساجد کے تحت دعوتِ اسلامی کے لئے اوکاڑہ کی نئی سوسائٹی علی ارچرڈ میں 20 مرلہ پلاٹ فیضانِ علی مسجدکے لئے ٭کمالیہ کی نئی سو سائٹی مدینہ کالونی میں بھی 20 مرلہ پلاٹ مسجد و مدرسہ کے لئے ٭ماموں کانجن کی نئی سو سائٹی گلشنِ سلطان ہاؤسِنگ میں 10 مرلہ پلاٹ برائے فیضانِ مشکل کُشا مسجد ٭سمندری کی نئی سو سائٹی بنام فرید سٹی میں بھی 10 مرلہ پلاٹ فیضانِ مشکل کُشا مسجد و مدرسہ کے لئے ٭سردارآباد فیصل آباد کی ایک نئی سو سائٹی میں 13 مرلہ پلاٹ ٭بِھٹ شاہ میں ایک مسجد اور ٭سطح زمین سے 6000 فٹ بلندی پرواقع گورکھ ھل میں ایک مسجد کی ترکیب بنی۔ ٭مجلس وُکلاکے تحت ملیر کے علاقے باغِ ابراہیم میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران ِمجلس وُکلا نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اس مدنی حلقے میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملیر کے سابق صدر اعجاز علی بنگش اور موجودہ ممبر مینیجنگ کمیٹی سمیت ملیر کورٹ کے وکلا نے شرکت کی جبکہ ان افراد نے مدنی چینل کو تأثرات بھی دئیے۔ ٭مجلسِ اصلاح برائے فنکار کے تحت آرٹس کونسل کراچی میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف فنکاروں اور گلوکاروں نے شرکت کی۔ ٭مدنی چینل عام کریں مجلس کے تحت 27 رمضان 1439 ھ کو مرکز الاولیاء لاہور میں کیبل نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ سردارآباد میں اِسی مجلس کے ذمہ داران کی سردارآباد فیصل آباد کے سب سے بڑے کیبل نیٹ ورک میڈیا کام گروپ آف کمپنیز کے پریزیڈنٹ محمد ندیم آفتاب سندھو اور جنرل منیجر محمد بلال سے ملاقات ہوئی، انہیں مدنی چینل کے مبلغین کے بیانات و مدنی گلدستے اور بچوں کے لئے غلام رسول کے مدنی پھول کا ڈیٹا کیبل نیٹ ورک کے ہوم چینلز پر چلانے کے لئے دیا گیا جوکہ مختلف اوقات میں چلایا بھی جارہا ہے۔ اسی مجلس کےذمہ داران اسلامی بھائیوں کاکشمیر کے مختلف علاقوں وادیِ نیلم، باغ، مظفر آباد، عباس پور اور وادیِ کاغان (K.P.K) میں جدول رہا جہاں انھوں نے مقامی افراد کو نیکی کی دعوت دی اور اپنے گھروں میں مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔ ٭مجلسِ اصلاح برائے کھلاڑیان کے تحت شیخوپورہ میں 26 مئی بروز ہفتہ بعد نمازِ عصر سابق قومی کرکٹر رانا نوید الحسن کی کرکٹ اکیڈمی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں کرکٹر رانا نویدالحسن سمیت تقریباً 41 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٭مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں“ کے تحت 100 محارم اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 1439 محارم اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، 425 مدنی انعامات کے رسائل تقسیم کئے گئے اور 223 عاشقانِ رسول نےتین دن کےمدنی قافلےمیں سفرکی سعادت پائی۔


Share

اے دعوتِ اسلامی  تیری دھوم مچی ہے/مرکزی مجلس شوریٰ مدنی مشورہ اور امیر اہلسنت کی شرکت

مختلف مدنی کورسز ٭5شوا ل المکرّم 1439ھ سے پاکستان کے شہر وں بابُ الْمدینہ کراچی، زم زم نگر حید ر آباد ، مدینۃ الاولیاء ملتان،سردارآبادفیصل آباد،گلزارِ طیبہ سرگودھا، دارالحکومت اسلام آباد اور گجرات میں واقع اسلامی بہنوں کی مدنی تربیَت گاہوں میں جامعات المدینہ للبنات کے درجۂ خامسہ کی طالبات کیلئے 12 دن کا ”مدنی کام کورس“ ہوا جس میں بِالخصوص اسلامی بہنوں کے 8مدنی کام سکھائے گئے۔ ٭مجلس مختصر کورسز کےتحت ماہِ رمضان المبارک 1439ھ میں پاکستان بھر میں کم وبیش 2039 مقامات پر 20 دن کے ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن “ کورس کا سلسلہ ہوا جس میں شُرَکا کی تعداد کم و بیش 59858 رہی۔ اس کورس کی برکت سے 13097 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور 22882 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیّت کی۔جبکہ کم وبیش 9733 اسلامی بہنیں عطّاریہ اور 3279 اسلامی بہنیں طالبہ بن کر سلسلۂ عالیہ قادریہ میں داخل ہوئیں۔ مجلسِ رابطہ کی مدنی خبریں ٭بابُ الْمدینہ کراچی، مورو باب الاسلام سندھ اور پنجاب کے شہر عطاروالا(بورے والا) کے مختلف اسکولز کی پر نسپلز سے مجلس رابطہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ملا قات کی اور انفرادی کو شش کر تے ہوئے دارُالمدینہ کے دورے اور دیگر مدنی کاموں کا ذہْن دیا اور انہیں مختلف کُتُب و رسائل بھی تحفے میں پیش کئے۔ مجلسِ تجہیزوتکفین ٭مجلسِ تجہیز وتکفین کے تحت مئی کے مہینےپاکستان کے مختلف مقامات پر تجہیز وتکفین اجتماعات کا انعقاد ہواجن میں کم وبیش8299اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ان اجتماعات میں 685کتب اور20798رسائل تقسیم ہوئے۔


Share