شیخ ِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےجون اور جولائی2018ء میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنےکی ترغیب
دلائی اور پڑھنے والوں کو دُعاؤں سے نوازا:(1)
یا ربّ کریم! جو کوئی رسالہ ”جنت میں
مردوں کو حوریں ملیں تو عورتوں کو کیا ملے گا؟“ کے31 صفحات پڑھ لے، اُسے اپنی
ذات کے سوا کسی کا محتاج نہ کرنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 25556 اسلامی بھائیوں جبکہ تقریباً 59633 اسلامی
بہنوں نے یہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ (2)یاربَّ الْمصطَفے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! جوکوئی رسالہ”فیضانِ
علم و عُلما“کے 36صفحات پڑھ یا سُن لے، اُس کا
حافِظہ مضبوط اور سینہ علمِ دین کا خَزینہ بنا،اُس کا دِل کائنات کے سب سےبڑے
عالم، عالمِ ماکانَ ومایَکُون صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی محبّت کا مدینہ بنا۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:
تقریباً 60996 اسلامی بھائیوں اور تقریباً 77464 اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا
مطالعہ کیا۔ (3) یاربَّ الْمصطَفے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم! جوکوئی
رسالہ ”مقصدِ حیات“ کے 36 صفحات
پڑھ یا سُن لے، وہ تجھے راضی کر کے اپنی
زندگی کا مَقصد پانے میں کامیاب ہو جائے اور بے حساب بخشا جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی: تقریباً 78897 اسلامی بھائیوں اور تقریباً 77215 اسلامی
بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کیا۔ (4)اے میرے پیارے اللہ
پاک! جو کوئی رسالہ ”شادی خانہ بربادی کے اسباب اور ان کا حل“ کے 15صَفْحات پڑھ یا سُن لے وہ اور اُس کا تمام گھرانا شاد و آباد، پھلتا
پھولتا مدینے کے سدا بہار پھولوں کے صدقے
ہمیشہ مسکراتا رہے۔ اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم۔ کارکردگی:تقریباً122496اسلامی
بھائیوں اور تقریباً109009اسلامی بہنوں نے اس رسالے کا مطالعہ کرنے کی سعادت پائی۔
Comments