کیا
جنات بھی مکلّف ہیں؟
سوال:کیا انسانوں کی طرح جنّات پر بھی شَرْعی احکام نافذ ہوتے ہیں؟
جواب:جی ہاں!
جنّات بھی مکلّف ہیں اور ان پر بھی شریعت کے احکام نافذ ہوتے ہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
حج کی
قربانی پاکستان میں کرنا کیسا؟
سوال:کیا حج کی قربانی پاکستان میں کروا سکتے ہیں؟
جواب:نہیں، حجِ
تَمَتُّعْ اور حجِ قِران کرنے والوں پر واجب ہے کہ حدودِ حَرَم ہی میں حج کے
شکرانے کی قربانی کریں، کہیں اور نہیں کروا سکتے۔(ماخوذ از بہارِ شریعت،ج
1،ص1049)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
عید کی
نماز اور قربانی
سوال:جس نے
عید کی نماز نہ پڑھی ہو تو کیا اس کی قربانی ہوجائے گی؟
جواب:ہوجائے
گی، قربانی کے لئے عید کی نماز پڑھنا شرط نہیں ہے۔ مگر یاد
رکھئے! بلاعذرِ شَرْعی عید کی نماز چھوڑنا ترکِ واجب اور گناہ ہے۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
گونگے کا جانور ذبح کرنا کیسا؟
سوال:اگر گونگا شخص جانور ذبح
کرے تو کیا وہ حلال ہو جائے گا؟
جواب:جی ہاں! مسلمان گونگے کا ذبیحہ حلال ہے۔(ماخوذ از بہارِ شریعت،ج
3،ص316)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
تیجے
اور چالیسویں میں مسجد کی چیزیں استعمال کرنا کیسا؟
سوال:تیجے اور چالیسویں میں مسجد کی اشیا مثلاً بجلی، دریاں اور اسپیکر وغیرہ استِعمال
کرنا کیسا ہے؟
جواب:تیجے اور چالیسویں وغیرہ میں عُرف کے مطابق مسجد کی چیزوں کو استعمال کرنا جائز
ہے۔ جہاں جتنا عرف (یعنی رائج) ہے وہاں ان چیزوں کو اُتنا استِعمال کرسکتے ہیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
فنگر
کِراس کرنا اور انگلیاں چٹخانا
سوال:کیا فنگر کِراس کرنے یا انگلیاں چٹخانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب:جی نہیں! فنگر کراس کرنے (یعنی ايک
ہاتھ کی اُنگلياں دوسرے ہاتھ کی اُنگليوں ميں ڈالنے) یا انگلیاں چٹخانے سے وضو نہیں ٹوٹتا،
البتّہ خارجِ نماز میں بِلاضَرورت فنگر کراس کرنا مکروہِ تنزیہی ہے اور کسی
حاجت کے سبب مثلاً انگلیوں کو آرام دینے کیلئے ایسا کرنا مباح (یعنی جائز) ہے جبکہ نماز کے دوران یا توابعِ نماز میں مثلاً نماز کے
لئے جاتے ہوئے یا نماز کا انتظار کرتے ہوئے
فنگر کراس کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔ اسی طرح انگلیاں چٹخانے کے بھی یہی مسائل
ہیں۔(رد
المحتار علی درمختار،ج 2،ص494،493ملخصاً)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
مدینے
میں فوت ہونے کی فضلیت
سوال:کیا مدینے
میں فوت ہونے کی بھی کوئی فضیلت ہے؟
جواب:جی ہاں، تِرمذی
شریف میں ہے:رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے
فرمایا:جس سے ہوسکے مدینے میں مرے تو مدینے ہی میں مرے کہ جو شخص مدینے میں
مرے گا، میں اُس کی شَفاعت
کروں گا۔(ترمذی،ج 5،ص483، حدیث:3943)([1])اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرَّحمٰن فرماتے ہیں:
طیبہ میں مر کے ٹھنڈے چلے جاؤ آنکھیں بند
سیدھی سڑک یہ شہرِ شَفاعت نَگَر کی ہے
(حدائقِ بخشش، ص222)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
امتحانات میں نقل کرنا کیسا؟
سوال:آجکل امتحانات میں نقل بہت عام ہورہی ہے، اگر طلبہ
کو نقل کرنے سے منع کریں تو وہ کہتے ہیں کہ ”سب نقل کرتے ہیں۔“ طلبہ کا اس طرح
کہنا کیسا ہے؟
جواب:امتحان
میں نقل کرنا گناہ اور قانونی جُرم ہے، سارے کے
سارے یہ گناہ کریں یہ ضَروری نہیں، طلبہ کو ایسا کہنا نہیں چاہئے کہ سب نقل کرتے
ہیں، بالفرض یہ درست بھی مان لیا جائے تب بھی سب کے نقل کرنے سے گناہ مُعاف نہیں ہوجائے گا بلکہ سب کے سب گنہگار ہوں گے۔ اسی طرح بعض
لوگ نقل کرواتے بھی ہیں تو جو اس طرح کے کام کرتے ہیں وہ بھی گنہگار ہیں، انہیں
بھی یہ کام نہیں کرنا چاہئے۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
اِجتماعی
نمازِ جنازہ میں کون سی دُعا پڑھیں؟
سوال:اگر بالغ
اور نابالغ کی نمازِ جنازہ ایک ساتھ ادا کی جائے تو اُس میں کون سی دُعا پڑھی جائے
گی؟
جواب:اگر بالغ
و نابالغ کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کی جارہی ہو تو دونوں کی دُعا پڑھیں گے، پہلے بالغ کی نیّت سے بالغ کی
دُعا پڑھیں گے پھر نابالغ کی نیّت سے نابالغ کی
دُعا پڑھیں گے۔(دیکھئے فتاویٰ مفتیِ اعظم،ج 3،ص259)
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
وطنِ عزیز پاکستان سے محبت
سوال:اىک پاکستانی کو بىرونِ ملک اپنے وطن کے وقار کا کس طرح
خیال رکھنا چاہئے؟
جواب:اپنے وطن سے محبّت اىک فِطرى اَمر ہے، لہٰذا
اس کے وقار کا تحفّظ ہم سب کی ذِمّہ داری ہے،مگر بعض نادان بیرونِ ملک جا کر وطنِ
عزیز پاکستان کى صِرف برائیاں ہی بیان کرتے ہیں کہ پاکستان میں ىہ غلط ہوتا ہے،
پاکستان میں فلاں فلاں خرابیاں ہیں وغیرہ وغیرہ۔ پاکستان ہمارا گھر ہے، اگر گھر
میں کوئی خرابی ہو تب بھی ”اچّھے بچّے گھر کی بات باہر نہیں کرتے۔“ اگر کچھ
کمزوری ہے تو خوبیاں بھی موجود ہیں، اس لئے جہاں بھی رہیں کمزوری کے بجائے اپنے وطن کى سچّى اور جائز خوبیاں بىان کرنی چاہئیں۔
وَاللہُ
اَعْلَمُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَم عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللّٰہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
[1] ۔۔۔ حضرتِ سیّدنا عمر فاروقِ اعظم رضی
اللہ تعالٰی عنہ مدینے میں وفات کی یوں دعا کیا کرتے تھے:اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِیْ شَھَادَۃً فِیْ سَبِیْلِكَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ
فِیْ بَلَدِ رَسُولِكَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم یعنی اے اللہ! مجھے اپنی راہ میں شہادت اور اپنے محبوب صلَّی
اللّٰہُ علیہِ وسلَّم کے شہر میں موت عطا فرما۔(بخاری،ج1،ص622، حدیث:1890)
Comments