مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد سجاد عطاری مدنی سے تعزیت

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد سجّاد عطاری مَدَنی سے تعزیت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے غَمْزَدَہ وسوگوار الحاج مفتی محمد سجّاد مَدَنی کی خدمت میں!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ

آپ کے والدِ محترم حاجی دُرمحمد کے انتقالِ پُر ملال کی خبر ملی، اِس وقت مرکزی مجلسِ شوریٰ کا مَدَنی مشورہ جاری ہے۔ میں بھی آپ سے اور مرحوم کے سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں، اراکینِ شوریٰ بھی تعزیت کررہے ہیں۔ میں دعا کرتا ہوں، اراکینِ شوریٰ آمین کہیں گے۔ (اِس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم کے لئے دعا فرمائی۔)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

رُکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رُکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطّاری کی والِدہ (اوکاڑہ، پنجاب)کے اِنتِقال کی خبر ملنے پر براہِ راست (Live) مَدَنی مذاکرے میں رُکنِ شوریٰ و دیگر سوگواروں سے تعزیت فرمائی، اور اپنی زندگی کی تمام نیکیاں ایصالِ ثواب کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت فرمائی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حادثے کا شکار ہونے والے اسلامی بھائیوں سے عیادت

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے مبلغِ دعوتِ اسلامی عثمان طاہر عطاری، محمد نوید عطاری، محمد امجد عطاری، محمد اعجاز عطاری، ذوالقرنین عطاری، فیضان عطاری، نبیل عطاری، شبیر وائس چیئرمین ڈسکہ، زمان عطاری، مزمل عطاری، احتشام عطاری!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ

نگرانِ شوریٰ نے مجھے ایک خبر بھیجی کہ آپ حضرات کے مَدَنی قافلے کی گاڑی چڑھائی چڑھتے ہوئے گِر پڑی اور حادثہ ہوا جس میں ان دس اسلامی بھائیوں اور رُکنِ کابینہ عثمان عطاری کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں جبکہ دیگرشرکائے مَدَنی قافلہ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اللّٰہ کریم آپ سب کو صحتوں، راحتوں، عافیتوں بھری طویل زندگی عطا فرمائے، آپ کے زخم جلدی بھرجائیں اور آپ سب کو عشقِ نبی کا زخمِ مدینہ نصیب ہوجائے، اٰمین۔ ہمّت رکھئے گا! اللّٰہ پاک نے جان بچالی کہ جان بچی تو لاکھوں پائے، ہمّت نہیں ہارئیے گا، وسوسوں کی طرف مت جائیے گا کہ ہم راہِ خدا میں نکلے تو یوں ہوگیا، پہلے کے دور میں تو راہِ خدا میں نکلنے والے شہید بھی ہوتے تھے اور شہادت کے لئے بےقرار بھی رہتے تھے۔ 15شوال المکرّم کو اِسلام و کفر کے درمیان ایک عظیم معرکہ غزوۂ اُحُد ہوا تھا، جس میں سیّدُ الشُّہَداء اَسَدُ اللّٰہِ وَاَسَدُ الرَّسُول حضرتِ سیّدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالٰی عنہ اور کئی صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ اللّٰہ کریم ان سب کے صدقے آپ سب پر، مجھ پر رحم کرے اور آپ سب کو ٹھیک کردے۔ جان بچ گئی اس کے شکرانے میں خوب بڑھ چڑھ کر مَدَنی کام کرنا ہے، یہ 12دن کا مدنی قافلہ تھا اب اللّٰہ کرے گا تو آپ سب ایک ماہ کے مَدَنی قافلے میں سفر کریں گے اِنْ شَآءَ اللّٰہ۔ بے حساب مغفرت کی دعا کا ملتجی ہوں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تعزیت کے مختلف پیغامات

شیخِ طریقت،امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صُوری پیغامات (Video Messages) کے ذریعے ٭اُمِّ عبید سے ان کے بچوں کے والد محمد طاہر (راولپنڈی) ٭محمد جمال سے ان کے بیٹے دانش عطاری ٭محمد فاروق و برادران سے اُن کی والدہ ٭محمد یوسف سے ان کے بچوں کی امّی (سردار آباد) ٭بنتِ برکت عطاریہ سے ان کے والد برکت علی (باب المدینہ کراچی) ٭عرفان عطاری سے ان کے صاحبزادے فیضان رضا ٭حاجی اشفاق عطاری اورحاجی امین عطار ی سے ان کی والدہ کے انتقال کی خبر ملنے پر لواحقین سے تعزیت فرمائی اور ان سمیت دیگر سوگواروں کو مرحوم کے ایصالِ ثواب کی نیّت سے مسجد بنانے، مَدَنی قافلوں میں سفر اور مَدَنی رسائل تقسیم کرنے کا ذِہْن دیا۔


Share

Articles

Comments


Security Code