
دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں ہونے والےسنتوں بھرے اجتماعات:(1)مجلسِ جامعۃُ المدینہ کے تحت 8،7،6جنوری2018ء کو ملک بھر کے جامعاتُ المدینہ کے اساتذہ ٔ کرام و ناظمین کا تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شُرَکا کی تعداد کم وبیش 1200 تھی، بذریعہ لنک UK، نیپال، موزمبیق، ہند اور دیگر ممالک کے اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔ (2)پاکستان کے 7 شہروں میں جامعاتُ المدینہ میں ہونے والے دورہ ٔ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع 11،10،9جنوری 2018ء کو منعقد ہوا جس میں تقریباً 480 طلبہ شریک ہوئے، بذریعہ لِنک یوکے، نیپال، ساؤتھ افریقہ اور ہند کے طلبہ کی بھی شرکت ہوئی۔ (3)14،13،12 جنوری 2018ء کو قادری کابینات (لاڑکانہ، سہون، سانگھڑ، دادو، نواب شاہ) سےآئے ہوئے کم و بیش 3400 اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں حاضرین کو نماز، وضو اورغسل وغیرہ کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اجتماع کے اختتام پرکئی اسلامی بھائیوں نے مَدَنی قافلوں میں سفر بھی فرمایا۔ اس اجتماع میں مجلسِ تاجران کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں سے 27 تاجر اسلامی بھائی بھی شریک ہوئے۔ ان سنتوں بھرے اجتماعات میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ،نگران و اراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین نے مَدَنی تربیت فرمائی۔ مجلس مدرسۃُ المدینہ کے تحت 114 مقامات پر تقسیمِ اَسناد اجتماعات: 28جنوری 2018ء بروز اتوار عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی سمیت پاکستان کے 114 مقامات پر تقسیمِ اَسناد اجتماعات کا سلسلہ ہوا، دورانِ اجتماع مَدَنی چینل کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا سنتوں بھرا بیان نَشْر کیا گیا۔ بعد از بیان مدرسۃُ المدینہ سے قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے 25809 طلبہ کو اَسناد پیش کی گئیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ان طلبہ سمیت اب تک مدرسۃُ المدینہ سے 74 ہزار 329 طلبہ حفظِ قراٰن اور 2 لاکھ 15 ہزار 822 طلبہ ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کر چکے ہیں۔خیبر پختون خواہ سے عاشقانِ رسول کی عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد:خیبر پختون خواہ سے تقریباً 130 عاشقانِِ رسول کی ایک ماہ کے لئے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) آمد ہوئی جنہوں نے فیضانِ نماز کورس کرنے کی سعادت پائی۔نگران و اَراکینِ شوریٰ اور دیگر مبلغین نے ان اسلامی بھائیوں کو مَدَنی پھول عطا فرمائے۔مساجد کا افتتاح: مجلس خُدّامُ المساجد کے تحت لطیف آباد نمبر 11 (زم زم نگر حیدر آباد) میں بننے والی جامع مسجد امانِ رحمت کا رکنِ شوریٰ حاجی محمدفاروق جیلانی عطّاری نے افتتاح فرمایا اور نمازِ جمعہ کے لئے جمع ہونے والے اسلامی بھائیوں کو مَدَنی پھول بھی عطا فرمائے۔ جبکہ رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس خُدّام المساجد حاجی سیّد محمد لقمان عطّار ی نے اورنگی ٹاؤن (باب المدینہ کراچی) میں جامع مسجد اُمِّ سمنانی کا افتتاح اورسنتوں بھرا بیان فرمایا۔جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُ المدینہ آن لائن کا افتتاح: مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن مرکزُ الاولیاء لاہور میں آ ن لائن مدرسۃ ُالمدینہ اور جامعۃ ُالمدینہ کا افتتاح رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطّاری نے فرمایا۔مَدَنی کورسز: مجلسِ مَدَنی کورسز کے تحت جنوری 2018ء میں عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) سمیت ملک و بیرونِ ملک کئی مقامات پر”7 دن فیضانِ نماز کورس“ (اس کورس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی)، ”63 دن مَدَنی تربیتی کورس“، ”12 مَدَنی کام کورس“، ”اصلاحِ اعمال کورس“، ”مُعَلِّم کورس“ کا انعقاد ہوا۔ ان مدنی کورسز میں کم و بیش 1243 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مجلسِ مزاراتِ اولیا کے مَدَنی کام:مجلسِ مزاراتِ اولیا کے تحت جن بزرگانِ دین کے عُرس مبارک کے موقع پرقراٰن خوانی، سنتوں بھرے اجتماعات، مَدَنی حلقوں اور دیگر مَدَنی کاموں کا سلسلہ رہا ان کا مختصر ذکر ملاحظہ کیجئے: ٭حضرت سیّدنا شاہ رکنِ عالم سُہروَردی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (مدینہ الاولیاء ملتان شریف) ٭حضرت سیّدنا محمد شاہ دُولہا سَبزواری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (بابُ المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدنا سخی عبدالوہّاب شاہ جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی (زم زم نگر حیدر آباد) ٭حضرت سیّدنا قطبِ عالَم شاہ بخاری سُہروَردی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (بابُ المدینہ کراچی) ٭حضرت سیّدناسالِم شاہ بخاری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (سبّی، بلوچستان ) ٭حضرت سیّدمحمدحسین شاہ جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی (زم زم نگر حیدرآباد،ہند) ٭حضرت سیّدنا خواجہ غلام فریدچشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (کوٹ مِٹھن شریف،پنجاب) ٭حضرت علامہ حافظ جمالُ اللہ ملتانی چشتی علیہ رحمۃ اللہ القَوی ( مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف) ٭حضرت سیّد نا سائیں سخی سہیلی سرکار علیہ رحمۃ اللہ الغفَّار (مظفرآباد،کشمیر) ٭حضرت قاضی محمد صادق نقشبندی علیہ رحمۃ اللہ القَوی (کوٹلی، کشمیر) ٭حضرت مفتی عبداللطیف قادری علیہ رحمۃ اللہ البارِی (جگنہ شریف، گوجرانوالہ)۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ان مزارات پر 22 مَدَنی قافلوں میں 238 عاشقانِ رسول نے شرکت کی، 180 چوک درس جبکہ 355 تربیتی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ اَلْعَرَبِیَّۃ: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ اَلْعَرَبِیَّۃ پاکستان کے چھ بڑے شہروں میں قائم ہے۔ اس میں تقریباً سیکڑوں موضوعات پر عربی کُتُب موجود ہیں۔ مزید کُتُب کی خریداری کیلئے مجلس کے اسلامی بھائی لبنان کے شہر بیروت روانہ ہوئے جہاں کئی بڑے عربی مَکاتِب سے تقریباً 600 سے زائد عربی کُتُب خریدی گئیں۔ یہ کُتُب مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ اَلْعَرَبِیَّۃ پر اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 20 فروری کے بعد دستیاب ہونگی۔ کُتُب کی فہرست حاصل کرنے یا مزید معلومات کیلئے اس نمبر 03102864568پر رابطہ کیجئے۔سنتوں بھرے اجتماعات: مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ سردار آباد (فیصل آباد) میں پنجاب،خیبر پختون خواہ اور کشمیر کے مَدَنی قافلہ ذمّہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا، رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی ابورجب محمد شاہد عطّار ی اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس مَدَنی قافلہ حاجی محمد امین قافلہ عطّار ی نے شُرَکا کو مَدَنی پھول عطا فرمائے ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ ہجویری کابینات حاجی یعفور رضا عطّاری نے مرکزالاولیاء لاہورمیں مجلسِ اِصلاح برائے فنکار کے تحت مال روڈ پر واقع ایک ہال نیز پنجاب بار کونسل، شاہدرہ، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اورکوٹ عبداللہ مزنگ، مجلسِ تاجران کے تحت موتی بازارشوز مارکیٹ، شاہ عالَم مارکیٹ، اورمنٹگمری روڈ کار پارٹس مارکیٹ میں مختلف اجتماعات میں بیان فرمایا ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس وکلاو ججز حاجی محمد رفیع عطاری نے مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ ٭رکنِ شوریٰ و نگرانِ مجلس بیرونِ ملک حاجی عبد الحبیب عطّاری نےسائٹ ایریا زم زم نگر (حیدر آباد) کی ایک فیکٹری ٭جبکہ رُکنِ شوریٰ ونگران مکی کابینات حاجی محمد اظہر عطاری نے مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ ٹیکسلا اور مجلسِ تاجران کے تحت اسلام آباد میں سنتوں بھرا بیان فرمایا ٭رکنِ شوریٰ ونگرانِ مجلسِ تجہیز و تکفین حاجی محمد عماد عطّار ی مَدَنی نے مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (مرکز الاولیا ء لاہور) میں سنتوں بھرے اجتماع میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے مسائل سکھائےنیزنماز کا عملی طریقہ (Practical) بھی کروایا ٭اس کے علاوہ مرکز الاولیاء لاہور میں ایک نِجی کمپنی، جوہر ٹاؤن، میواسپتال، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیپمس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور سوئی نادرن گیس پائپ لمیٹڈ (SNGPL) کے میٹرنگ ڈیپارٹمنٹ میں نیز فیضانِ جیلان مسجد (بابُ المدینہ کراچی)، شہداد پور اورمجلسِ خصوصی اسلامی بھائی کےتحت راولپنڈی میں سنتوں بھرے اجتماعات کا سلسلہ ہوا۔مَدَنی حلقے: ٭رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطّاری نے گاڑی کھاتہ (زم زم نگرحیدر آباد)میں ایک نِجی ٹی وی چینل کے بیورو آفس،جامع مسجد امانِ رحمت (زم زم نگرحیدر آباد) اور ڈیفنس (بابُ المدینہ کراچی) میں مَدَنی حلقوں میں شرکت فرمائی۔ ٭مجلسِ تاجران کے تحت نیو جامع کلاتھ شاپنگ سینٹر(صدر، بابُ المدینہ کراچی) ، مرحبا گارمنٹس (احمد پور شرقیہ)، اقبال محمود خان جی ایم یونس ٹیکسٹائل مِل اور ندیم ٹیکسٹائل (نوری آباد، بابُ الاسلام سندھ)، قائد آباد میانوالی ہوٹل (کاٹھور، بابُ الاسلام سندھ) ٭مجلسِ ڈاکٹرز کے تحت گورنمنٹ اقبال میڈیکل کالج (مرکز الاولیاء لاہور) ٭مجلسِ ججز و وکلاء کے تحت مرکز الاولیاء لاہور ٭مجلسِ شعبۂ تعلیم کے تحت اوکاڑہ اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نارووال ٭مجلسِ مَدَنی انعامات کے تحت جامع مسجد المعراج (فاروق نگر، مرکز الاولیاء لاہور) ٭مجلسِ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کے تحت حافظ آباد ٭مجلسِ اصلاح برائے فنکار کے تحت آرٹس کونسل سردار آباد (فیصل آباد) ٭مجلس خصوصی اسلامی بھائی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور نیوکراچی (بابُ المدینہ کراچی)، مدینہ ٹاؤن (سردارآباد فیصل آباد) میں نابینا بچوں کے اسکول، ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈیف کالج، اسلام آباد اور مدینۃ الاولیاء ملتان ٭جبکہ مجلسِ مَدَنی انعامات کے تحت ٹنڈوآدم (بابُ الاسلام سندھ) میں مَدَنی حلقے منعقد کئے گئے ٭مجلسِ تجہیز و تکفین کے تحت اورنگی ٹاؤن (بابُ المدینہ کراچی)، سبز پور(ہری پور) میں جامعۃُ المدینہ اورگورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ میں DVD مَدَنی حلقوں کا سلسلہ ہوا۔متفرق مدنی خبریں: ٭مجلسِ عُشر و اطراف گاؤں کے تحت جنوری 2018ء میں ایک ماہ کے 8 مَدَنی قافلوں نے راہِ خدا میں سفر کیا جن میں تقریباً 71 اسلامی بھائی شریک ہوئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جنوری تا نومبر 2017ء گیارہ مہینوں میں تقریباً 4 لاکھ 2 ہزار 2 سو 15 اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیا ٭مجلسِ نَشْر و اِشاعت کے تحت تلہار پریس کلب اور ماتلی پریس کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔
Comments